جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یوم جمہوریہ پرسرحدیں مکمل طور پر سیل، سخت ترین سیکورٹی انتظامات نافذ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-26
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
یوم جمہوریہ پرسرحدیں مکمل طور پر سیل، سخت ترین سیکورٹی انتظامات نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر: یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اور جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ پاکستان سے ملنے والی تمام سرحدوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور کسی بھی قسم کی دراندازی یا تخریبی سرگرمی کو ناکام بنانے کے لیے زمینی و فضائی نگرانی بڑھا دی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق یوم جمہوریہ کے دوران دشمن عناصر کی جانب سے ممکنہ مداخلت کے خطرات کے پیش نظر بی ایس ایف، فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر ایک وسیع سیکورٹی گرڈ قائم کیا ہے ۔
بین الاقوامی سرحد سے متصل علاقوں آر ایس پورہ، سچیت گڑھ، ارنیا،ہیرا نگر، کانا چیک، پالانوالہ، پونچھ اور راجوری میں شبانہ گشت، پٹرولنگ اور جدید نگرانی کے آلات کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ کشمیر کے سرحدی علاقوں میں بھی فوج اور بی ایس ایف کا گشت بڑھا دیا گیا ہے تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔
ایک سینئر سیکورٹی افسر نے بتایا کہ سرحدوں کو سیل کرنے کا مقصد کسی بھی مشتبہ سرگرمی، ہتھیاروں کی اسمگلنگ، ڈرون سرگرمی یا مشکوک نقل و حرکت کو بروقت روکنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے برسوں میں پاکستان کی جانب سے ڈرون کے ذریعے اسلحہ، منشیات اور دھماکہ خیز مواد ارسال کرنے کی متعدد کوششیں ہوئی ہیں، اسی لیے اس بار اینٹی ڈرون اسکواڈز کو بھی حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے ۔
حکام نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے مرکزی تقریب گراؤنڈز، پریڈ مقامات، اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں تین درجن سے زائد سیکورٹی ناکے قائم کیے گئے ہیں۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمی یا مشکوک افراد کی اطلاع فوراً متعلقہ پولیس اسٹیشن یا کنٹرول روم کو دیں۔
سکیورٹی حکام نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ سرحد مکمل طور پر محفوظ ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لئے فوج اور بی ایس ایف پوری طرح مستعد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یوم جمہوریہ کے دوران وادی سے جموں تک تمام تقریبات پر خصوصی خفیہ نظر رکھی جا رہی ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے سخت انتظامات کا مقصد نہ صرف ممکنہ دراندازی کو روکنا ہے بلکہ عوام میں تحفظ اور اعتماد کا ماحول قائم رکھنا بھی ہے تاکہ قومی تہوار پر کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹرا اور سرینگر کے درمیان آئندہ ہفتے خصوصی ریزرو ٹرینیں

Next Post

سوپور میں کم عمر ڈرائیونگ کےخلاف کارروائیاں، تین گاڑیاں ضبط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
سوپور میں کم عمر ڈرائیونگ کےخلاف کارروائیاں، تین گاڑیاں ضبط

سوپور میں کم عمر ڈرائیونگ کےخلاف کارروائیاں، تین گاڑیاں ضبط

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.