جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کٹرا اور سرینگر کے درمیان آئندہ ہفتے خصوصی ریزرو ٹرینیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-26
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کٹرا اور سرینگر کے درمیان آئندہ ہفتے خصوصی ریزرو ٹرینیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

جموں: حالیہ شدید برفباری کے باعث سڑک اور فضائی آمدورفت متاثر ہونے کے بعد شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن نے آئندہ ہفتے ایس ایم وی ڈی کٹرا سے سرینگر کے درمیان خصوصی ریزرو ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ پھنسے ہوئے مسافروں کو راحت فراہم کی جا سکے۔ حکام نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔
حکام کے مطابق ڈویژنل ریلوے منیجر (جموں) وویک کمار کی ہدایات پر۲۷اور۲۸جنوری کو شری ماتا ویشنو دیوی (ایس ایم وی ڈی) کٹرا اور سرینگر کے درمیان خصوصی ریزرو ٹرین چلانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان ٹرینوں کا منصوبہ مسافروں کی سہولت اور۲۷اور۲۸ جنوری کو وندے بھارت ٹرینوں کی عدم دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جموں۔سرینگر قومی شاہراہ، جو کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی واحد آل ویڈر سڑک ہے، اتوار کو جزوی طور پر کھولی گئی، جبکہ یہ بانیہال سیکٹر میں جمعہ کے روز شدید برفباری کے باعث گزشتہ دو دنوں سے بند تھی۔ اسی دوران برف سے ڈھکے کشمیر میں فضائی پروازیں بھی متاثر رہیں۔
محکمہ موسمیات نے۲۶ جنوری سے۲۷جنوری کی شام تک کشمیر کے بیشتر علاقوں اور جموں کے بالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی بھی کی ہے۔
حکام کے مطابق خصوصی ریزرو ٹرین۲۷ جنوری کو صبح۸ بج کر۱۰منٹ پر ایس ایم وی ڈی کٹرا سے روانہ ہوگی اور راستے میں بانہال ریلوے اسٹیشن پر رکاؤ کے بعد صبح۱۱بجے سرینگر پہنچے گی۔ واپسی کے سفر میں اسی روز یہ ٹرین دوپہر۲ بجے سرینگر سے روانہ ہو کر شام۵بجے ایس ایم وی ڈی کٹرا پہنچے گی، اور راستے میں وہی اسٹاپس ہوں گے۔
اسی طرح۲۸جنوری کو خصوصی ریزرو ٹرین صبح۱۰بج کر۳۰منٹ پر ایس ایم وی ڈی کٹرا سے روانہ ہوگی اور بانیہال ریلوے اسٹیشن پر رکاؤ کے بعد دوپہر ایک بج کر۳۰منٹ پر سرینگر پہنچے گی۔
واپسی کے سفر میں خصوصی ریزرو ٹرین نمبر 04630 اسی روز سہ پہر ۳بجے سرینگر سے روانہ ہو کر شام۶بجے ایس ایم وی ڈی کٹرا پہنچے گی۔ حکام کے مطابق راستے میں رکاؤ وہی رہیں گے۔
سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر جموں، اوچت سنگھل نے کہا کہ یہ خصوصی ریزرو ٹرین جموں و کشمیر میں۲۷؍اور۲۸جنوری کو شدید بارش اور برفباری کے سلسلے میں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری وارننگ کو مدنظر رکھتے ہوئے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا’’اس سے قبل۲۳جنوری کو برفباری کے باعث فضائی اور سڑک ٹریفک متاثر ہوئی تھی، جس کے بعد پھنسے ہوئے مسافروں کو وندے بھارت ٹرین کے ذریعے سرینگر سے کٹرا منتقل کیا گیا تھا۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے اور وندے بھارت ٹرین کے متبادل کے طور پر، یہ خصوصی ریزرو ٹرین چلائی جا رہی ہے تاکہ مسافروں کو کشمیر آنے اور جانے کے لیے ایک مناسب سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان بائیکاٹ کرو!

Next Post

یوم جمہوریہ پرسرحدیں مکمل طور پر سیل، سخت ترین سیکورٹی انتظامات نافذ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
یوم جمہوریہ پرسرحدیں مکمل طور پر سیل، سخت ترین سیکورٹی انتظامات نافذ

یوم جمہوریہ پرسرحدیں مکمل طور پر سیل، سخت ترین سیکورٹی انتظامات نافذ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.