جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

پاکستان بائیکاٹ کرو!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-26
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

تو اُس پار سے خبر آئی ہے کہ پاکستان ‘بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے …….ٹور نامنٹ کھیلنے سے انکار کر سکتا ہے ۔ ابھی پاکستان نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا ہے لیکن پاکستانی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ‘حسن نقوی کاکہنا ہے کہ حتمی فیصلہ وزیرا عظم کریں گے …….اب پاکستان کے وزیرا عظم کیا فیصلہ لیں گے اور جو وہ فیصلہ لیں گے وہ ان کاہی ہو گا یا اس معاملہ میں بھی آخری بات عاصم منیر کی ہی ہو گی ……. یہ ہم نہیں جانتے ہیں ‘ بالکل بھی نہیں جانتے ہیں ……. لیکن صاحب جو ایک بات ہم جانتے ہیں اور مانتے ہیں وہ یہ ہے کہ پاکستان کو اس مقابلے سے دور رہنا چاہئے …….اس کا بائیکاٹ کرنا چاہئے …….اللہ میاں یہ موقع کبھی کبھی اور کسی کسی کودیتا ہے اور اگر اللہ میاں نے اب کی بار یہ موقع پاکستان کو عنایت کیا ہے تو…….تو ہمسایہ ملک کو فوراً اس موقعے کافائدہ اٹھا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر نا چاہئے …….اور اس لئے کرنا چاہئے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم اور اس ملک سے اس کا اظہار یکجہتی تو ہو ہی جائےگا ساتھ ہی ساتھ اس کی خود کی بھی عزت اور رہی سہی ساکھ بچ جائےگی اور……. اور اس لئے بچ جائےگی کیوں کہ بائیکاٹ کی صورت میں اسے بھارت سے نہیں کھیلنا پڑے گا اور……. اور جب پاکستان ، بھارت سے کھیلے گا ہی نہیں تو……. تو وہ میچ ایک بار پھر ہار ے گا نہیں ‘وہ ہار سے بچ جائےگا اور …….اور بھارت کے ہاتھوں مسلسل شکستوں سے اسے جس ہزیمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ……. جو ذلت اسے اٹھانی پڑتی ہے …….اس ذلت‘ اس رسوائی سے وہ بچ جائےگا اور…….اور سو فیصد بچ جائےگا ۔ اس لئے صاحب ہماری دُعا ہے……. اللہ میاں سے دعا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم معاف کیجئے پاکستان کے فوجی سربراہ ‘ وزیرا عظم کو حکم دیں کہ وہ بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کیلئے اس عالمی مقابلے کا بائیکاٹ کریں اور…….اور شہباز شریف بالکل ایسا ہی کریں تاکہ ……. تاکہ بے چارے عام پاکستانیوں کو بھارت کے ہاتھوں ہار کے بعد جس صدمے کا شکار ہونا پڑتا ہے …….انہیں جو مایوسی ہو جاتی ہے …….اس صدمے اور مایوسی سے یہ بچ جائیں ……. کہ بے چارے عام پاکستانی بھی تو مستحق ہیں……. اس بات کے مستحق کہ انہیں بار بار اپنی قومی ٹیم کی شکست نہ دیکھنی پڑے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۷۷واںیومِ جمہوریہ:

Next Post

کٹرا اور سرینگر کے درمیان آئندہ ہفتے خصوصی ریزرو ٹرینیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
کٹرا اور سرینگر کے درمیان آئندہ ہفتے خصوصی ریزرو ٹرینیں

کٹرا اور سرینگر کے درمیان آئندہ ہفتے خصوصی ریزرو ٹرینیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.