ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بخشی اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل 

پیر کویوم جمہوریہ سے قبل وادی میں سخت ترین سکیورٹی تاکہ تقاریب کا پر امن انعقاد یقینی بنایا جا سکے 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-25
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بخشی اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

صوبائی کمشنر انشل گرگ نے اسٹیڈئم میں قومی پرچم لہرایا، پریڈ کا معائنہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی

سرینگر: یومِ جمہوریہ کی تقریب سے قبل وادی کشمیر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے درمیان ہفتے کو فل ڈریس ریہرسل کا اہتمام کیا گیا، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں حفاظتی چوکسیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔
ڈویژنل کمشنر کشمیر، انشل گرگ نے سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں آئندہ یومِ جمہوریہ تقریبات کی فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر قومی پرچم لہرایا، پریڈ کا معائنہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔
یہرسل میں بری، بحری اور فضائی فورسز کے دستوں نے شرکت کی، جبکہ شہر وادی کے دیگر اضلاع میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ رہا۔ حکام کے مطابق رواں برس سیکورٹی ایجنسیوں نے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کوئی بھی کسر باقی نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ۲۶جنوری کو ہونے والی سرکاری تقاریب پرامن ماحول میں انجام پا سکیں۔
سری نگر شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر اضافی ناکے ، کمانڈو چوکیاں اور چیکنگ پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں۔
پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر نیم فوجی دستوں نے مشترکہ طور پر فلیگ مارچ کیا، جس میں بکتر بند گاڑیاں اور جدید ہتھیاروں سے لیس اہلکار شامل تھے ۔ ایک سینئر پولیس افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ وادی میں کسی بھی ممکنہ تخریبی سرگرمی کو ناکام بنانے کے لیے ملٹی لیئر سیکیورٹی گرڈ قائم کیا گیا ہے اور فضائی نگرانی کو بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔
ہفتے کی صبح بخشی اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کا باضابطہ آغاز ہوا، جس میں ڈویژنل کمشنر کشمیر، آئی جی پی کشمیر، ضلعی انتظامیہ کے افسران، پولیس، سی آر پی ایف، ایس ڈی آر ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی، جے کے ایس پی او اور دیگر محکموں کے سینکڑوں اہلکار موجود تھے ۔
ریہرسل کا آغاز مارچ پاسٹ سے ہوا، جس میں اسکولوں کے دستے ، پولیس بینڈ، جے کے پولیس کے خصوصی یونٹس اور نیم فوجی دستوں نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ثقافتی پروگراموں میں کشمیر، جموں اور لداخ کی مختلف روایات کو رقص اور لوک گیتوں کے ذریعے پیش کیا گیا۔ بچوں نے حب الوطنی کے نغمے پیش کیے ۔
اسٹیڈیم کے اطراف سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے ۔ داخلی راستوں پر شناخت کی جانچ لازمی تھی جبکہ ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جاتی رہی۔
ذرائع کے مطابق سرینگر پولیس نے تقریب کے سلسلے میں شہر کو مختلف کمانڈ زونز میں تقسیم کیا ہے ، جہاں ایس ایس پی کے ماتحت ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو خصوصی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اہم مقامات جیسے ریگالی چوک، ڈلگیٹ، جہانگیر چوک، لالچوک، کرن نگر، صدر کوٹھی اور ایئرپورٹ روڈ پر خصوصی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔
وادی کے جنوبی اضلاع‘ اننت ناگ، پلوامہ، شوپیان اور کولگام‘ میں بھی سکیورٹی فورسز نے خصوصی ناکے قائم کیے ہیں۔ اننت ناگ میں ڈی آئی جی ساؤتھ کشمیر کی ہدایات پر حساس دیہات میں سرچ آپریشنز تیز کر دیے گئے ہیں۔ پلوامہ میں پولیس نے اہم چوکوں پر اضافی نفری تعینات کی ہے جبکہ شوپیان میں سی آر پی ایف اور آرمی کے مشترکہ دستے فلیگ مارچ کر رہے ہیں۔
شمالی کشمیر کے اضلاع‘ بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ‘ میں بھی لائن آف کنٹرول کے نزدیک تعینات فوج کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ۔ بارہمولہ میں سیاحتی مقامات، خصوصاً گلمرگ، میں بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے کیونکہ یوم جمہوریہ کے موقع پر سیاحوں کی آمد میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے ۔
اس دوران، ٹریفک پولیس نے بھی خصوصی ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق بخشی اسٹیڈیم کے اطراف اور شہر کے مرکزی علاقوں میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حرکت محدود رہے گی۔
اسٹیڈیم کی طرف جانے والی متعدد شاہراہیں عارضی طور پر بند رہیں گی جبکہ متبادل راستوں کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ٹریفک حکام کے مطابق’’سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر عوام سے گزارش ہے کہ وہ حکومتی ایڈوائزری پر عمل کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ‘‘۔
انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکورٹی محاذ پر جاری کوششوں میں تعاون کریں، شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں اور کسی بھی مشکوک نقل و حرکت کی فوراً اطلاع نزدیکی پولیس اسٹیشن کو دیں۔ سماجی رابطہ سائٹس پر بھی افواہ پھیلانے والے عناصر کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی کی اتر پردیش یومِ تاسیس کی تقریبات میں شرکت

Next Post

۷۷واںیومِ جمہوریہ:

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

۷۷واںیومِ جمہوریہ:

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.