جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل جی کی اتر پردیش یومِ تاسیس کی تقریبات میں شرکت

’یو پی ایسا سرچشمہ ہے جس نے ملک کی ثقافتی شعور کی آبیاری کی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-25
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ایل جی کی اتر پردیش یومِ تاسیس کی تقریبات میں شرکت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

جموں: جموں و کشمیر لوک بھون میں ہفتہ کے روز اتر پردیش یومِ تاسیس کی شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتر پردیش کے عوام کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔
سنہا نے ریاست کی عظیم شخصیات، مجاہدینِ آزادی اور انقلابیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور جدید ہندوستان کی تعمیر میں ان کے کلیدی کردار کو یاد کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ادبی شخصیات نے قدیم اتر پردیش کے خطے کو ہندوستان کا دل قرار دیا ہے، جو عظیم مذہبی صحیفوں—وید، اُپنشد، رامائن، مہابھارت اور پرانوں—کا گہوارہ رہا ہے۔میرے نزدیک اتر پردیش ایک ایسا سرچشمہ ہے جس نے ملک کی ثقافتی شعور کی آبیاری کی ہے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ الفاظ اتر پردیش کی عظمت اور ہمہ جہتی دولت کو پوری طرح بیان کرنے سے قاصر ہیں، اسے حقیقی معنوں میں محسوس اور جینا پڑتا ہے۔
سنہا نے کہا’’یہی وہ سرزمین ہے جہاں گنگا، جمنا اور سرسوتی دریاؤں کا سنگم ہے—ایک مقدس مقام جو ہزاروں برس کی تاریخ اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے۔ یہ خطہ انسانیت کو ازلی حکمت عطا کرنے والا ایک روحانی مرکز ہے اور اپنی ثقافتی و ادبی وراثت کے ذریعے عالمی شعور کو جھنجھوڑتا ہے‘‘۔
خطے کی روحانی و ثقافتی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اتر پردیش ہندوستان کا حیاتیاتی مرکز ہے، جو شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک پوری قوم کو ایک لڑی میں پروئے رکھتا ہے۔
ایل جی نے مزید کہا’’اس متحرک خطے کی روحانی شخصیات نے گہری تفکر کے ذریعے ہمیں ایک بے مثال تعلیم عطا کی:کہ سب سے بڑی جستجو خود کو پہچاننے کی جستجو ہے۔سب سے گہرا سفر وہ ہے جو انسان اپنے باطن کی طرف کرتا ہے۔ یہ حکمت ہماری تیزی سے بدلتی ہوئی جدید دنیا میں رہنمائی فراہم کرتی ہے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اتر پردیش کی حالیہ ترقی کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی ترقی کی رفتار مثالی رہی ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ آنے والے برسوں میں اتر پردیش مزید ترقی کرے، معاشی میدان میں نئی بلندیوں کو چھوئے اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے۔
ثقافتی شام میں ہاتھرس سے رکنِ پارلیمنٹ شری انوپ پردھان، سینئر سرکاری افسران، طلبہ اور مرکز کے زیرِ انتظام خطے میں مقیم اتر پردیش کے باشندوں نے شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 ریل گاڑی کے ذریعے۲۷۶۸میٹرک ٹن چاول اننت ناگ پہنچا

Next Post

بخشی اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
بخشی اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل 

بخشی اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.