ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جو روٹ کی شاندار سنچری، جواب میں آسٹریلیا کا مضبوط آغاز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-06
in کھیل
A A
جو روٹ کا انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے فوری طور پراستعفیٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

سڈنی،5 جنوری (یو این آئی )
ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 384 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جس کے جواب میں آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا لیے ہیں۔ آسٹریلیا کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 218 رنز درکار ہیں۔
انگلینڈ نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 211 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ اسٹار بیٹر جو روٹ نے اپنی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے شاندار بلے بازی کی اور اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 41ویں سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 242 گیندوں پر 15 چوکوں کی مدد سے 160 رنز کی اننگز کھیلی۔ہیری بروک 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جیمی اسمتھ 46 رنز کی مفید اننگز کھیلی اور بین اسٹوکس بدقسمتی سے صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل نیسر سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولینڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کے 384 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کے اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور جیک ویدرلڈ نے 57 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی دونوں وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پہلے جیک ویدرلڈ (21) اور پھر مارنس لیبوشین (48) کو پویلین کی راہ دکھائی۔دوسرے دن کے اختتام پر ٹریوس ہیڈ 91 رنز پر ناٹ آؤٹ اورمائیکل نیسر 1 رن بنا کر کرموجود تھے۔
واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ کا پہلا روز نشیب و فراز سے بھرپور رہا۔ کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنا لیے تھے، تاہم بارش اور خراب موسم کے باعث کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔آسٹریلیائی بولرز نے پہلے سیشن میں انگلش بیٹنگ لائن کو لڑکھڑا دیا تھا، لیکن سینیئر بیٹر جو روٹ اور نوجوان اسٹار ہیری بروک نےآسٹریلیائی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 154 رنز جوڑ کر ثابت کیا کہ میلبرن ٹیسٹ کی جیت کے بعد انگلینڈ کے حوصلے بلند ہیں۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو آغاز میں درست ثابت نہ ہوا اور محض 57 رنز پر تین ٹاپ آرڈر بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ بین ڈکٹ 27، زیک کرالی 16 اور جیکب بیتھل 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس نازک صورتحال میں جو روٹ (72) اور ہیری بروک (78) نے 154 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کر کے ٹیم کو بحران سے نکال لیا۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، مائیکل نیسر اور اسکاٹ بولینڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بارش نے اگرچہ پہلے دن کے کھیل میں خلل ڈالا اور چائے کا وقفہ وقت سے پہلے کرنا پڑا، لیکن جو روٹ اور بروک کی کریز پر موجودگی دوسرے روز آسٹریلیا کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔ آسٹریلیا سیریز پہلے ہی 1-3 سے جیت چکا ہے، مگر انگلینڈ اس آخری میچ کو جیت کر سیریز کا اختتام باوقار طریقے سے کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وجے ہزارے ٹرافی: شاردول ٹھاکر زخمی، شریاس ائیر ممبئی ٹیم کے نئے کپتان مقرر

Next Post

وینزوئیلا پر امریکی کارروائی میں ہمارے 32 اہلکار ہلاک ہوئے : کیوبا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

وینزوئیلا پر امریکی کارروائی میں ہمارے 32 اہلکار ہلاک ہوئے : کیوبا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.