ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اِنتظامی کونسل کی کشمیر میں سیلاب سے بچائوکے کاموں کی منظوری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-09
in اہم ترین
A A
اِنتظامی کونسل کی کشمیر میں سیلاب سے بچائوکے کاموں کی منظوری

SRINAGAR, JULY 8 (UNI)Jammu and Kashmir Lieutenant Governor Manoj Sinha chairs Administrative Council meeting in Srinagar on Friday UNI PHOTO-45U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر//
اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں صوبۂ کشمیر میں محکمہ جل شکتی کی طرف سے جہلم فلڈ پروٹیکشن کے کاموں کو اِنتظامی منظوری دی۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اِنتظامی کونسل نے وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت ۴۳ء۱۶۲۳ کروڑ روپے کے دریائے جہلم اور اِس کی معاون ندیوں کیلئے پروجیکٹ: جامع منصوبہ مرحلہ دوم حصہ ( اے ) کی منظوری دی۔
موجودہ سائٹ کے مجوزہ کام کی صورتحال اور سنگم کے مین جہلم کے نیچے کی طرف سے وولر جھیل تک ، فلڈ سپل چینل اور آئوٹ فال چینل بشمول معاون ندیوں کے مسائل پر مبنی ہیں تاکہ ۱۷۰۰ کیومک( ۶۰ہزار کیوسک) کے سیلابی خطرے کو محفوظ طریقے سے کم کیا جاسکے ۔ دریائے جہلم کے خطرناک مقامات پر چینل کی بہتری اور تحفظ کے کاموں ، سیلابی پانی کے محفوظ گزرنے کے لئے نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے اور جان ومال کے نقصان کو کم کرنے کے لئے فلڈ سپل چینل اور آئوٹ فال چینل کو تجویز کیا گیا ہے۔
اِس منصوبے میں مختلف اجزأ جن میں دریائے جہلم کے پانی کے اخراج کی صلاحیت کو۱۷۰۰ کیومک تک بڑھانا ،کناروں کے تحفظ کے کام ، بنڈوں اور پشتہ بندی کی تعمیر ، مین جہلم او رفلڈ سپل چینل کی رِک سیکشننگ اور چینل کی بہتری ، او ایف سی میں مختلف آر ڈیز پر پلوں کی دوبارہ ماڈلنگ اور تزئین و آرائش ، مرکزی جہلم کے خطرے سے دوچار علاقوں ،آئوٹ فال چینل اور فلڈ سپل چینل او راِس کی معاون ندیوں پر کٹائو کو روکنے کے اِقدامات اور سوپور میں نیویگیشن چینل سمیت آئوٹ فال چینل کی ڈریجنگ اور وسیع کرناشامل ہیں۔
یہ پروجیکٹ سری نگر ، بڈگام ، بارہمولہ ‘اسلام آباد ، پلوامہ اور بانڈی پورہ اَضلاع میں جہلم کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں کی حفاظت کرے گا اور بالترتیب ہنر مندوں کیلئے۱۱۹ لاکھ اور غیر ہنر مند کار کنوں کیلئے۳۸۱ لاکھ ایام کار کا روزگار پیدا کرے گا۔ اسے تین برس میں مکمل کیا جائے گا۔
اِس پروجیکٹ کا تصور تین رُکنی گروپ کی سفارشات کی بنیاد پر بنایا گیا تھا جس کی سربراہی چیئرمین سینٹرل واٹر کمیشن نے کی تھی جو کہ ستمبر۲۰۱۴ ء کے سیلاب کے فوراً بعد وزیراعظم کی ہدایات پر تشکیل دیا گیا تھا ۔ یہ جہلم بیسن میں۱۷۰۰ کیومیکس (۶۰ہزار کیوسک) کے سیلاب کے خطرے کو کم کرے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی سنہا سے بات کی ،متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے :وزیر اعظم

Next Post

انسانیت کی قدر اور احترام کرنا مسلمانوں پر لازم :خطبہ حج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
انسانیت کی قدر اور احترام کرنا مسلمانوں پر لازم :خطبہ حج

انسانیت کی قدر اور احترام کرنا مسلمانوں پر لازم :خطبہ حج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.