بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

خان صاحب کو لمبی جیل مبار ک!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-21
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی کی بے دلی!

بارش پر مقدمہ

تو صاحب ایک بات تو طے ہے کہ… کہ پانی میں رہ کر مگر مچھ سے دشمنی نہیں لینی چاہئے… بالکل بھی نہیں لینی چاہئے ۔ خان صاحب… عمران خان صاحب نے دشمنی مول لی… فوج سے لی اور اب دیکھئے کس حال،بے حال میں ہیں ۔تازہ اور ایک دم تازہ خبر یہ ہے ان جناب کے جیل میں چکی پیسنے کے مزید سامان پیدا کئے گئے ہیں کہ ایک عدالت نے انہیں اور ان کی اہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں ۱۷ سال قید کی سزا سنائی ہے … ویسے بھی اگر کوئی عدالت خان صاحب کو قصور وار نہ بھی قرار دے تو بھی ان کا انجام وہی ہونے والا ہے جو فوج نے طے کر لیا ہے… اس لئے اس بات کے کوئی معنی نہیں ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں ہیں کہ توشہ خانہ کیس کی کوئی بنیاد نہیں ہے… یہ ایک فرضی اور جعلی مقدمہ ہے… جس کا مقصد خان صاحب کو پابند سلاسل رکھنا ہے… کہ ہمارا جاننا اور ماننا ہے کہ توشہ خانہ کیس کی اگر کوئی بنیاد ہوتی بھی یا اگر کوئی بنیاد نہ بھی ہو تی تو… تو بھی خان صاحب جیل میں ہی رہتے… باہر نہیں آتے … اور اس لئے نہیں آتے کہ ان جناب نے مگر مچھ سے دشمنی جو مول لی … بہت سے لوگ اس دشمنی کو ان کی اصول پسندی اور جمہوریت پسندی قرار دے رہے ہیں اور… اور اس لئے قرار دے رہے ہیں کہ ان لوگوں کا جاننا اور ماننا ہے کہ ایک دو سال پہلے الیکشن میں تو خان صاحب اور ان کی پارٹی ہاری نہیں بلکہ ہرایا گیا … اس الیکشن کو لوٹا گیا ‘ مندیٹ کی چوری ہوگئی اور صاحب ممکن ہے کہ ایسا ہی ہو۔ویسے بھی پاکستان کی الیکشن تاریخ اس بات کی چغلی کھاتی ہے کہ… کہ وہاں کبھی صاف و شفاف الیکشن نہیں ہو ئے… نہیں ہو سکے کہ… کہ ان الیکشن کے نتائج فوج کی مرضی کے تابع ہو تے ہیں… اُن الیکشن کے نتائج بھی فوج کی مرضی کے تابع تھے جن کے بعد خان صاحب پہلی بار پاکستان کے وزیر اعظم بن گئے… اُس الیکشن کے بارے میں بھی وہی کچھ بولا جارہا تھا جو اب خان صاحب اور ان کی جماعت ایک دو سال پہلے ہوئے الیکشن کے بارے میں بول رہے ہیں … خیر بات الیکشن کی ہے اور نہ جمہوریت کی ہے… بات یہ ہے کہ اگر آپ عقل مند ہیںتو آپ پانی میں رہ کر مگر مچھ سے دشمنی نہیں لے سکتے ہیں… وہ دشمنی جو خان صاحب نے مول لی… شہباز شریف ملک کو چلانے میں کامیاب ہو رہے ہیں یا نہیں لیکن… لیکن فوج کے پیچھے پیچھے چلنے میں یہ کامیاب ہو رہے ہیں… اور اس لئے ہو رہے ہیں کہ… کہ ان کی سمجھ میںیہ بات آگئی ہے کہ … کہ پانی میں رہ کر مگر مچھ سے دشمنی لینا عقل مندی نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموںکشمیر برفباری کا بے چینی سے منتظر‘

Next Post

خوش آمدید چلہ کلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

خوش آمدید چلہ کلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.