جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اوپن اے آئی، گوگل اور پرپلیکسیٹی نے بھارت میں صارفین کی تعداد بڑھانے کے لیے اے آئی سروسز مفت کر دیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-20
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

اوپن اے آئی، گوگل اور پرپلیکسیٹی نے بھارت میں اپنی پریمیم مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹولز تک مفت رسائی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل منڈیوں میں سے ایک میں مسابقت مزید تیز ہو گئی ہے۔
اس اقدام کا مقصد بھارت میں تیزی سے صارفین کی تعداد بڑھانا ہے، جہاں سستے ڈیٹا پیکجز اور اسمارٹ فون استعمال کرنے والی بڑی آبادی اے آئی پر مبنی خدمات کی مانگ میں زبردست اضافہ کر رہی ہے۔
بھارت تقریباً ۷۳ کروڑ اسمارٹ فون صارفین اور دنیا میں موبائل ڈیٹا کی کم ترین قیمتوں کی وجہ سے اے آئی کمپنیوں کیلئے ایک اہم میدانِ مقابلہ بن چکا ہے۔
ملک میں صارفین ہر ماہ اوسطاً تقریباً۲۱ گیگا بائٹ ڈیٹا استعمال کرتے ہیں اور فی گیگا بائٹ صرف ۲ء۹ سینٹ ادا کرتے ہیں، جس کے باعث دیگر کئی ممالک کے مقابلے میں اے آئی ٹولز کا زیادہ استعمال کہیں زیادہ سستا پڑتا ہے۔
اوپن اے آئی نے بھی اسی حکمتِ عملی پر عمل کرتے ہوئے بھارت میں اپنے چیٹ جی پی ٹی گو پلان کو ایک سال کیلئے مفت کر دیا ہے۔ یہ پلان، جو چیٹ جی پی ٹی کے معیاری ورڑنز کے مقابلے میں زیادہ استعمال کی اجازت دیتا ہے، عام طور پر۱۰۰ سے زائد ممالک میں ادا شدہ سروس ہے اور اس کی بھارت میں پہلے قیمت ۵۴ ڈالر تھی۔ نومبر میں ملک بھر میں شروع کی گئی یہ مفت سہولت صرف بھارتی صارفین کیلئے دستیاب ہے۔
ان اقدامات کے نتیجے میں استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مارکیٹ انٹیلی جنس فرم سینسر ٹاور کے اعداد و شمار کے مطابق، بھارت میں چیٹ جی پی ٹی کے یومیہ فعال صارفین کی تعداد گزشتہ ہفتے تک سال بہ سال بنیاد پر ۶۰۷ فیصد اضافے کے ساتھ۷ کروڑ ۳۰ لاکھ تک پہنچ گئی۔
یہ تعداد امریکہ میں یومیہ صارفین کی تعداد سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔ یوں بھارت دونوں چیٹ بوٹس کیلئے یومیہ صارفین کے لحاظ سے سب سے بڑی منڈی بن گیا ہے۔
پرپلیکسیٹی نے بھی بھارت میں اپنی موجودگی مضبوط کرتے ہوئے اپنے پرو پلان کو، جس کی عالمی سطح پر سالانہ قیمت ۲۰۰ ڈالر ہے، ایئرٹیل کے صارفین کے لیے ایک سال کے لیے مفت فراہم کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ پلان صارفین کو اس کے جدید ترین تحقیقی ٹولز تک لامحدود رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس پیشکش کے بعد بھارت اب پرپلیکسیٹی کے عالمی یومیہ فعال صارفین کا ایک تہائی سے زائد حصہ رکھتا ہے، جو گزشتہ برس محض۷ فیصد تھا۔
صارفین کی سرگرمی کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت بھارت میں چیٹ جی پی ٹی کو برتری حاصل ہے۔ نومبر میں اس کے تقریباً۴۶ فیصد ماہانہ صارفین نے روزانہ ایپ کھولی، جبکہ پرپلیکسیٹی کیلئے یہ شرح ۲۰ فیصد اور جیمنائی کے لیے ۱۴فیصد رہی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سخت سردیوں کا زور برابر جاری، پلوامہ سرد ترین علاقہ

Next Post

راجوری: متعدد دیہات میں تلاشی کارروائیاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’مغربی بنگال میں یکساں سول کوڈ نافذ کریں گے‘
قومی خبریں

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

2026-06-05
انڈیا بلاک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کو یقینی بنائے گا: راہل گاندھی
قومی خبریں

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

2026-06-05
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ڈبلیو ایف آئی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کے ریمارکس کو ہٹانے سے کیا انکار

2026-06-05
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال
قومی خبریں

تعلیم کے شعبے میں پنجاب بنا ملک میں نمبر ون : کیجریوال

2026-06-05
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
Next Post
راجوری: متعدد دیہات میں تلاشی کارروائیاں

راجوری: متعدد دیہات میں تلاشی کارروائیاں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.