جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستان اور بنگلہ دیش سیریز کا شیڈول تبدیل: پی ایس ایل کے باعث میچز دو حصوں میں تقسیم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-19
in کھیل
A A
پاکستان کو ایک رن سے شکست دے کر سری لنکا فائنل میں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

ڈھاکہ: 18 دسمبر (یواین آئی ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کے شیڈول میں اہم تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا ہے۔ بی سی بی حکام کے مطابق، پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی مصروفیات کے باعث اب یہ سیریز دو حصوں میں کھیلی جائے گی، جس کا کچھ حصہ پی ایس ایل سے پہلے اور بقیہ حصہ ٹورنامنٹ کے بعد منعقد ہوگا۔
بنگلہ دیش کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین نجم العابدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پاکستان کے خلاف سیریز اب دو مراحل میں ہوگی۔ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق پہلا مرحلہ: پی ایس ایل سے قبل تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔دوسرا مرحلہ مئی میں پی ایس ایل کے اختتام پر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز مکمل کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ابتدائی طور پر اس دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شامل تھے، تاہم دونوں بورڈز کی باہمی رضامندی سے انہیں ختم کر دیا گیا ہے کیونکہ بنگلہ دیش رواں سال جون میں پہلے ہی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل چکا ہے۔
بی سی بی نے اسٹار فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کی دستیابی کے حوالے سے بھی صورتحال واضح کر دی ہے۔ کولکتہ نائٹ رائڈرز (کے کے آر) کی نمائندگی کرنے والے مستفیض الرحمان پورے آئی پی ایل سیزن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
نجم العابدین نے بتایا”ہم نے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل کے لیے این او سی دے دیا ہے، لیکن وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آٹھ دن کے لیے وطن واپس آئیں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز مکمل کرنے کے بعد وہ دوبارہ اپنی آئی پی ایل فرنچائز کو جوائن کر سکیں گے۔”بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کا مقصد اپنے کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کی بین الاقوامی مصروفیات کو بھی یقینی بنانا ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میںہرایک دہشت گرد کا خاتمہ ضروری‘

Next Post

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی گھنے کہرے کے باعث منسوخ کر دیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

2026-07-24
دہلی کو کلدیپ اور وارنر سے بہت امیدیں ہیں
کھیل

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

2026-07-24
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
Next Post
فائنل سیٹ کنفرم کرنے اترے گی ٹیم انڈیا

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی گھنے کہرے کے باعث منسوخ کر دیا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.