فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے امیدواروں نے جمعرات کو لیفٹیننٹ گورنر اور بی جے پی کے رہنما رویندر رینہ کا شکریہ ادا کیا، جب حکومت نے ۲۰۲۰ کی ایک جعلی بھرتی کارروائی کے تحت تعینات کیے گئے ۱۰۳ فائر مینوں کی خدمات ختم کر دیں۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، درجنوں امیدوار سری نگر کے پریس انکلیو میں جمع ہوئے اور معاملے میں پیش کیے گئے اضافی شواہد پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا۔
امیدواروں کا کہنا تھا کہ کی گئی جانچ منصفانہ تھی اور اس سے میرٹ پر مبنی بھرتی کے نظام پر ان کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
انہوں نے کہا’’ماضی کی تعیناتیاں بے ضابطگیوں پر مبنی تھیں، ہم اس عمل کا احترام کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس اقدام سے آئندہ بھرتیوں میں شفافیت یقینی بنے گی‘‘۔
قابلِ ذکر ہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے ۱۰۳ فائر مینوں کی خدمات اس وقت ختم کر دیں، جب ایک انکوائری میں یہ انکشاف ہوا کہ ۲۰۲۰ کی بھرتی کا عمل ایک بڑے گھوٹالے پر مبنی تھا۔










