دبئی، 12 دسمبر (یو این آئی ) اگلے سال 7 فروری سے ہندوستان اور سری لنکا میں ہونے والے مردوں کے ٹی-20 عالمی کپ 2026 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج جمعرات کی شام سے شروع ہو گی۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آج بتایا کہ ٹکٹوں کی فروخت ہندوستانی وقت کے مطابق شام 6:45 بجے شروع ہو گئی۔ ٹکٹ فروخت کے پہلے مرحلے میں شائقین ہندوستان کے کچھ منتخب اسٹیڈیمز کے لیے ٹکٹ خرید سکیں گے۔ ٹکٹوں کی فروخت کے دوسرے مرحلے کی تاریخوں کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ ہندوستان اور سری لنکا کے آٹھ اسٹیڈیمز میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سنجوگ گپتا نے کہا:ٹکٹ فروخت کا پہلا مرحلہ، اب تک کے سب سے زیادہ قابل رسائی اور عالمی آئی سی سی ایونٹ کے انعقاد کے ہمارے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ آئی سی سی مردوں کے ٹی-20 عالمی کپ 2026 کے لیے ہمارا وژن واضح ہے، ہر پرستار کو، چاہے اس کا پس منظر، مقام یا مالی حیثیت کچھ بھی ہو، اسٹیڈیم میں عالمی معیار کی کرکٹ کا تجربہ کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔”
ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں کو چار چار کے پانچ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے:






