جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

چینی شہری ویزا خلاف ورزیوں پر ہانگ کانگ ڈی پورٹ

قیام کی اطلاع نہ دینے پر ہوم اسٹے مالک کیخلاف مقدمہ درج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-12
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
چینی شہری ویزا خلاف ورزیوں پر ہانگ کانگ ڈی پورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

چینی شہری ہو کانگتائی، جو اپنے ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لداخ اور جموں و کشمیر میں داخل ہوا تھا، کو ہانگ کانگ ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔
حکام نے کہا’’پچھلے ہفتے یہاں حراست میں لیے گئے چینی شہری کو ۱۰دسمبر کی شام ہانگ کانگ واپس بھیجنے کے لیے دہلی روانہ کیا گیا ہے‘‘۔
۲۹ سالہ کانگتائی نے ۱۹ نومبر کو دہلی میں سیاحتی ویزا پر آمد کی تھی، جس میں اسے وارانسی، آگرہ، نئی دہلی، جے پور، سارناتھ، گیا اور کشی نگر میں بدھ مت کے مذہبی مقامات کی زیارت کی اجازت تھی۔
تاہم، وہ ۲۰ نومبر کو لیہ جانے والی پرواز میں سوار ہو گیا اور لیہ ایئرپورٹ پر واقع غیر ملکیوں کی علاقائی رجسٹریشن آفس کے کاؤنٹر پر اندراج نہیں کیا۔وہ یکم دسمبر کو دہلی سے پرواز کے ذریعے یہاں پہنچنے کے بعد پچھلے ہفتے سرینگر میں حراست میں لیا گیا تھا۔
اس سے پہلے جموں کشمیر اور لداخ کے غیر مجاز سفر کے الزام میں حراست میں لئے جانے والے چین کے۲۹سالہ شہری کو گذشتہ شام نئی دہلی واپس بھیج دیا گیا۔
شہری کی شناخت ہو کو نگتائی کے طور پر ہوئی ہے جو ۱۹نومبر کو نئی دہلی اس سیاحتی ویزا پر آیا تھا جس میں اس کو صرف وارانسی، آگرہ، نئی دہلی، جے پور، سارناتھ اور گایا کا سفر کرنے کی اجازت تھی۔
حکام نے بتایا کہ اس کے باوجود بھی مذکورہ چینی شہری یکم دسمبر کو کشمیر پہنچا جس پر پولیس اور خفیہ ایجنسیوں نے اس کو ویزا خلاف ورزی پر پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ چین کے اس شہری کو بڈگام کے ایک کم خرچ ہوم اسٹے سے حراست میں لیا گیا اور اس کا موبائل فوج جانچ کیلئے ضبط کیا گیا تھا تاہم دہلی واپسی سے قبل اسے فون واپس دے دیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس چینی شہری نے مبینہ طور پر مارکیٹ سے بھارتی سم کارڈ بھی حاصل کیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران کونگتائی نے پوچھ تاچھ کے دوران اعتراف کیا کہ وہ سیاح کی حیثیت سے لداخ بھی گیا تھا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر میں اس چینی شہری نے ہارون کے قدیم بدھ مت مقام، شنکراچاریہ پہاڑی، حضرت بل درگاہ اور مغل باغات کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد اس کو گذشتہ شام سری نگر سے دہلی واپس بھیج دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں گذشتہ ماہ سے غیر ملکی شہریوں کی سرگرمیوں پر سخت نگرانی رکھے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں پولیس نے سرینگر، گاندربل، اننت ناگ اور بڈگام اضلاع میں متعدد ہوٹل مالکان کے خلاف امیگریشن اینڈ فارینرز ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمے درج کئے کیونکہ وہ قانون کے مطابق غیر ملکی مہمانوں کے قیام کی اطلاع دینے میں ناکام رہے تھے ۔
اس دوران پولیس نے چینی شہری کے قیام کو چھپانے کے الزام میں اس ہوم اسٹے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن بڈگام کی پولیس پوسٹ ہمہامہ کی ٹیم کی جانب سے ہوٹلز، گیسٹ ہائوسز اور ہوم اسٹیز کی معمول کی جانچ کے دوران ہوم اسٹے /گیسٹ ہائوس روز کوٹیج، فرنڈز کالونی ہمہامہ میں ایک سنگین خلاف ورزی سامنے آگئی۔
ترجمان نے کہا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ہوم اسٹے کی انتظامیہ نے ایک غیر ملکی شہری کو لازمی رپورٹنگ کے بغیر ٹھہرایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے فارم  سی جمع نہ کروا کر دانستہ طور پر قانون کی خلاف ورزی کی جبکہ غیر ملکی شہریوں کے اندراج کے لئے فارم – سی جمع کروانا لازمی ہے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ فارم سی پورٹل (آئی وی ایف آر ٹی) پر اس ادارے کی تفصیلات کی تصدیق کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ ہوم اسڑے /گیسٹ ہائوس محکمہ سیاحت کے ساتھ رجسٹر نہیں تھا حالانکہ غیر ملکی مہمانوں کی میزبانی کیلئے یہ رجسٹریشن لازمی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ اس بنا پر پولیس اسٹیشن بڈگام میں ہوم اسٹے انتظامیہ کے خلاف امیگریشن اینڈ فارینرز ایکٹ ۲۰۲۵کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۳۳۷ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
بڈگام پولیس نے تمام ہوٹل، گیسٹ کائوس، انفرادی مکانات اور ہوم اسٹے مالکان سے اپیل کی کہ وہ قانونی تقاضوں پر سختی سے عمل کریں اور غیر ملکی مہمانوں کی اطلاع دہی کیلئے مقررہ پورٹل کے ذریعے بروقت فارم سی جمع کرائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ کاکاموں کی جلد تکمیل اور ریونیو کی وصولی میں تیزی لانے پر زور

Next Post

مبینہ ملاوٹ شدہ انڈوں کی بازار میں دستیابی‘ تحقیقات کا حکم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
مبینہ ملاوٹ شدہ انڈوں کی بازار میں دستیابی‘ تحقیقات کا حکم

مبینہ ملاوٹ شدہ انڈوں کی بازار میں دستیابی‘ تحقیقات کا حکم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.