پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کسانوں نے دہلی کسان تحریک کے زیرالتوامطالبات کو لے کردھرنا مظاہرہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-27
in قومی خبریں
A A
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

امروہہ 26 نومبر(یواین آئی) اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے صنعتی علاقے گجرولہ میں کسانوں اور کھیتی باڑی کے مزدوروں نے دہلی کسان تحریک کو پانچ سال گزر جانے پر زیر التوا مطالبات کو لے کر الگ الگ دھرنا مظاہرہ کیا۔
بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) اور کھیتی باڑی کے مزدوروں کی اپیل پر بدھ کو سوامی ناتھن کمیشن کے فارمولے پرکم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی ضمانت، مکمل قرض معافی، بجلی ترمیمی بل کی منسوخی، بجلی کی نجکاری اور اسمارٹ میٹر پر پابندی لگانے اور قرض معافی، کسانوں پر درج مقدمات واپس لینے کے مطالبے کو لے کر صنعتی علاقے گجرولہ میں دھرنا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پربی کے یو متحدہ محاذ کے قومی صدر نریش چودھری نے کہا کہ زرعی شعبے اور زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ میں اصلاحات کے نام پر سال 2020 میں لائے گئے تین زرعی قوانین، جن کی مخالفت میں ملک کے کسانوں نے ایک سال سے زیادہ وقت تک دہلی کا گھیراؤ کیاتھا۔ جس کے بعد 19 نومبر 2021 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم سے اپنے خطاب میں کسان پیداوارتجارت اور کامرس (فروغ اور سہولت) ایکٹ 2020، ضروری اشیاء (ترمیمی) ایکٹ 2020 اور کسان (با اختیار بنانے اور تحفظ) قیمت کی یقین دہانی اور زرعی سروس پر معاہدہ ایکٹ 2020 کو واپس لینے کا اعلان کیاتھا۔
مسٹر نریش چودھری نے کہا کہ کسانوں نے اس وقت تین قوانین کی یہ کہتے ہوئے مخالفت کی تھی کہ ایم ایس پی نظام کو ختم کر کے کسانوں کو بڑے صنعتی گھرانوں اور کارپوریشنوں کی رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے گا۔ کسان رہنما نے مزید کہا کہ یہ کوئی پہلی مثال نہیں ہے جب مرکز میں 2014 سے برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو تین زرعی قوانین سے لے کر دیگر کئی فیصلوں کو منسوخ کرنے یا ان میں ترمیم کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
آگے بھی ایسا ہو گا، یہ ابھی کہا نہیں جا سکتا ہے ۔
انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر الزام لگایا کہ پانچ سال گزر گئے لیکن ابھی تک کسانوں سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ جبکہ آج ملک کا کسان قرض میں ڈوبا ہوا ہے ، ہر روز خودکشی کر رہا ہے ۔ مسٹر نریش چودھری نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سوامی ناتھن کمیشن کے فارمولے کی بنیاد پر ایم ایس پی کی قانونی ضمانت طے ہو، کسانوں اور کھیت مزدوروں کا سرکاری اور غیر سرکاری قرض معاف ہو، بجلی ترمیمی بل کو منسوخ کیاجائے ، بجلی کے شعبے کی نجکاری اور اسمارٹ میٹر پر روک لگائی جائے ۔
ملک کے مختلف علاقوں میں کسانوں پر درج مقدمات واپس ہوں اور ریاستوں میں اصلی ڈی اے پی کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے دہرایا کہ دہلی دھرنے مظاہرہ کے دوران 700 شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ بدھ کو کیاگیا دھرنا مظاہرہ صرف شروعات ہے ۔ اگر حکومت نے اب بھی وعدے پورے نہیں کیے تو آنے والا وقت ایک اور بڑا مظاہرہ دیکھے گا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الیکشن کمیشن کی لاپرواہی کا خمیازہ بی ایل او بھگت رہے ہیں: اجے رائے

Next Post

راجستھان ایس آئی آر: 4.37 کروڑ سے زیادہ شماریاتی فارمز اپ لوڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
اودھمپور پارلیمانی حلقہ کی اِنتخابی نوٹیفکیشن جاری

راجستھان ایس آئی آر: 4.37 کروڑ سے زیادہ شماریاتی فارمز اپ لوڈ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.