جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

لداخ اور ہم

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-11-20
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

نہیں صاحب اللہ میاں جھوٹ نہ بلوائیے ہم سے ،اس کا تو کہیں کوئی وعدہ ‘ کوئی عہد و پیماں ‘کوئی معاہدہ ‘ کوئی سمجھوتہ اور نہ تذکرہ… کہیں کوئی تذکرہ نہ تھا… لیکن پھر بھی لداخ نے مرکزی حکومت کو جو میمورنڈم پیش کیا ہے اس میں سب سے اہم مطالبہ… مطالبات ‘جو دو اہم مطالبات سامنے آئے ہیں وہ ریاستی درجہ اور دفعہ ۳۷۱ کے تحت آئینی تحفظات ہیں … اب آئینی تحفظات تو ہم سمجھ سکتے ہیں… حالانکہ جب ہمیں یہ دستیاب تھے… ۳۷۰ کی شکل میں تو … تو لداخ نے انہیں نہیں سمجھا … بالکل بھی نہیں سمجھا …خیر! آئینی تحفظات تو ہم سمجھ سکتے ہیں لیکن… لیکن ریاستی درجے کی مانگ یقینا ہمارے سر کے اوپر سے جا رہی ہے… اورا س لئے جا رہی ہے کہ لداخ روز اول سے یو نین ٹیریٹری کا درجہ چاہتا تھا… روز اول سے… ۲۰۱۹میں اس کی یہ دیرینہ خواہش پوری بھی ہو ئی … لیکن اب نہ جانے کیوں اس نے اس مانگ کو اپنا پہلا مطالبہ بنا لیا ہے اور… اور شدت کے ساتھ اس کی وکالت کررہا ہے… اسے مرکزی حکومت کے ساتھ بات چیت میںمرکزی نقطہ بنا لیا ہے… صاحب ایک بات تو طے ہے اور…اور وہ یہ ہے کہ ہم لداخ کی داد دئے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں… بالکل بھی نہیں رہ سکتے ہیں… اور اسلئے نہیں رہ سکتے ہیں… کہ یہ اس چیز کا مطالبہ کررہا ہے… اس پر اپنی نظرے جمائے بیٹھا ہے جو چیز اس کی ہے ہی نہیں… جو اس کیلئے بنی ہی نہیں ہے… لیکن پھر بھی یہ اس کی آرزو اور جستجو کررہا ہے اور … اور ایک آواز میں کررہا ہے… بار بار کررہا ہے… اور ایک ہم ہیں کہ… کہ ہماری لئے یہ چیز بنی ہوئی ہے… روز اول سے بنی ہو ئی ہے‘ موجود ہے‘ اس کا کہیں نہ کہیں ایک وجود ہے … وعدہ بھی ہے‘ عہد و پیماں بھی ہے …یقین دہانیاں بھی ہیں… لیکن اگر کچھ نہیںہے تو… تو وہ ہمارا عزم نہیں ہے‘ سیاسی بصیرت نہیں ہے‘ ویژن نہیں ہے… اتحاد اور یکجہتی نہیں ہے… اس لئے کوئی بڑی بات نہیں ہوگی… بالکل بھی نہیں ہو گی اگر ہم … ہم اور آپ دیکھتے ہی رہیں گے … ہاتھ ملتے ہی رہیں گے اور… اور لداخ وہ لے جائیگا جس کا اس سے کوئی وعدہ نہ تھا … کوئی عہد و پیماں نہ تھا … ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر اور دہلی میں مکالمہ :الطاف بخاری کی بر وقت تجویز

Next Post

کیمبرج ڈکشنری نے پیراسوشل’ کو سال 2025 کا لفظ منتخب کرلیا

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post

کیمبرج ڈکشنری نے پیراسوشل' کو سال 2025 کا لفظ منتخب کرلیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.