پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’آپریشن سندور ون ۸۸ گھنٹوں کا ٹریلر تھا ‘ موقع ملا تو پاکستان کو سبق سکھائیں گے ‘

جموںکشمیر میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے‘ اب کوئی سنگ بازی نہیں، کوئی نعرے بازی نہیں ‘سب ختم ہوچکا:جنرل دویدی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-18
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, قومی خبریں
A A
کشمیر میں منشیات کی دہشت گردی میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے: دویدی

Upendra Dwivedi.

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۱۷نومبر
چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل اپیندرا دویدی نے پیر کو آپریشن سندور کو ۸۸ گھنٹوں کا ٹریلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم تو شروع ہی نہیں ہوئی تھی اور یہ ٹریلر مکمل فلم کی اسکریننگ سے پہلے ہی ختم ہوگیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان دوبارہ موقع فراہم کرتا ہے تو فوج پوری تیاری کے ساتھ اسے سبق سکھانے کیلئے تیار ہے۔
چانکیہ ڈیفنس ڈائیلاگ ۲۰۲۵ کے کرٹن ریزر سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج مستقبل میں کسی بھی صورتحال سے سختی سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
آپریشن سندور کے بارے میں انہوں نے کہا’’میں یہ کہنا چاہوں گا کہ فلم تو شروع ہی نہیں ہوئی؛ صرف ایک ٹریلر دکھایا گیا، اور وہ ٹریلر ۸۸ گھنٹوں تک جاری رہا۔ جہاں تک مستقبل کا تعلق ہے، ہم پوری طرح تیار ہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’اگر پاکستان میں کوئی ہمیں دوبارہ ایسا موقع دیتا ہے تو ہم ضرور اسے سکھائیں گے کہ ایک ذمہ دار پڑوسی ملک کیسا برتاؤ کرتا ہے‘‘۔
ڈیٹرنس اور سیاسی فیصلہ سازی پر بات کرتے ہوئے جنرل دویدویدی نے کہا’’ڈیٹرنس عسکری صلاحیت اور سیاسی فیصلے کی قوت سے متعین ہوتا ہے۔ یہ تب ہی مؤثر ہوتا ہے جب مخالف اس بات پر یقین کرے کہ آپ جیسا کہہ رہے ہیں، ویسا ہی کریں گے۔ مخالف فریق آپ کی نیت کو سنجیدگی سے لے‘‘۔
جنرل دویدی نے کہا کہ ڈیٹرنس کا دوسرا پہلو وہ عسکری طاقت ہے جس سے آپ مخالف کو اتنی ہی سختی سے ضرب لگا سکیں جتنی آپ نے وارننگ دی ہو۔ ’’آج ہمارے پاس وہ بڑھتی ہوئی عسکری طاقت موجود ہے۔ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ڈیٹرنس کام کر رہا ہے‘‘۔
پڑوسی ملک میں عدم استحکام کے اثرات پر بات کرتے ہوئے جنرل دویدی نے کہا’’یہ فطری ہے کہ سرحد کے اْس پار جو کچھ ہوتا ہے، اس کا اثر ہم پر بھی پڑتا ہے۔ اگر کسی پڑوسی ملک میں عدم استحکام ہو تو ہمیں بھی اس کے اثرات محسوس ہوتے ہیں۔ ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے ہمارا فرض ہے کہ ضرورت پڑنے پر مدد بھی فراہم کریں‘‘۔
آرمی چیف نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی اپنی کم ترین سطح پر ہے۔ ’’دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس سال تقریباً۳۱ دہشت گرد مارے گئے ہیں جن میں سے۶۱ فیصد پاکستانی تھے۔ میرا مطلب ہے کہ اب کوئی سنگ بازی نہیں، کوئی نعرے بازی نہیں ‘سب ختم ہوچکا ہے‘‘۔
فوج کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ۲۰۱۹ میں آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا’’اس کے بعد سیاسی وضاحت آئی ہے۔ دہشت گردی میں بڑی کمی آئی ہے‘‘۔
ہندوستانی فوج نے سنٹر فار لینڈ وارفیئر اسٹڈیز (کلاز) کے ساتھ مل کر چانکیہ ڈیفنس ڈائیلاگ ۲۰۲۵ (سی ڈی ڈی ۲۰۲۵) کا کرٹن ریزر نئی دہلی کے میناکشا سینٹر میں منعقد کیا۔ یہ ڈائیلاگ۲۷/۲۸ نومبر کو ’ریفارم ٹو ٹرانسفارم: شاشکت، سرکشت اور وکست بھارت’ کے موضوع پر منعقد ہوگا۔
جنرل اپیندرا دویدی نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت دہشت گردوں اور ان کے مددگاروں کو ایک ہی نظر سے دیکھے گا اور دہشت گردی کا جواب پوری سختی سے دے گا۔
پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے جنرل دویدی نے کہا کہ نئی دہلی، پاکستان سے نمٹنے کے لیے ’نیو نارمل‘ کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے اور اگر پاکستان بھارت مخالف دہشت گرد گروپوں کی مدد جاری رکھتا ہے تو یہ اس کے لیے چیلنج بنے گا۔
فوج کے سربراہ نے کہا’’بھارت ترقی اور خوشحالی پر توجہ دیتا ہے۔ اگر کوئی ہماری راہ میں رکاوٹیں ڈالے گا تو ہمیں اس کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا’’ہم نے کہا ہے کہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے؛ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے۔ ہم امن چاہتے ہیں اور امن کے عمل میں تعاون بھی کریں گے۔ لیکن اْس وقت تک ہم دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو ایک جیسا ہی سمجھیں گے‘‘۔
جنرل دویدی نے کہا’’آج بھارت اس پوزیشن میں ہے کہ کسی کی بلیک میلنگ سے نہیں ڈرتا‘‘ جو کہ بظاہر پاکستان کے ایٹمی دباؤ کی طرف اشارہ تھا۔انہوں نے کہا’’دہشت گردی کے خلاف ہمارا نیا نارمل پاکستان کے لیے چیلنج ہوگا‘‘۔
آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران قیادت کی سطح پر مذاکرات کے بعد بھارت اور چین کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
(ندائے مشرق ویب ڈیسک)

 

 

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مدینہ بس حادثہ: ایک ہی خاندان کے۱۸؍ افراد سمیت ۴۵ بھارتی جاں بحق

Next Post

جموں ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی الرٹ‘ فورسز کی تلاشی مہم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
جموں ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی الرٹ‘ فورسز کی تلاشی مہم

جموں ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی الرٹ‘ فورسز کی تلاشی مہم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.