پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جموں و کشمیر نے دہلی کو 211 رن پر سمیٹ دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-09
in کھیل
A A
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

cricket leather ball resting on bat on the stadium pitch

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

نئی دہلی، 08 نومبر (یو این آئی) — عاقب نبی (پانچ وکٹ)، ونش راج شرما اور عابد مشتاق (دو دو وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے دم پر جموں و کشمیر نے رنجی ٹرافی کے چوتھے دور کے ایلیٹ گروپ ’ڈی‘ مقابلے میں دہلی کو 211 رن پر آؤٹ کر دیا۔ دن کے اختتام پر جموں و کشمیر نے اپنی پہلی اننگز میں 31 رن پر تین وکٹ گنوا دیے تھے۔
آج یہاں جموں و کشمیر نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ دہلی کی شروعات انتہائی خراب رہی اور محض 14 رن کے مجموعی اسکور پر تین وکٹ گر گئے۔ ارپت رانا (صفر)، یش دھل (ایک) اور سنت سانگوان (12) سستے میں آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان آیوش بدونی نے آیوش دوسیجا کے ساتھ اننگز کو سنبھالا اور چوتھے وکٹ کے لیے 104 رنوں کی اہم شراکت داری کی۔
ونش راج شرما نے 37ویں اوور میں آیوش بدونی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے یہ پارٹنرشپ توڑی۔ بدونی نے 82 گیندوں پر چھ چھکے لگا کر 84 رن بنائے، جب کہ دوسیجا نے 65 رنوں کی اننگز کھیلی اور عابد مشتاق کی گیند پر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد سمت ماتھور کے علاوہ دہلی کا کوئی بھی بلے باز جموں و کشمیر کے گیندبازوں کے سامنے زیادہ دیر نہ رک سکا۔
دہلی کی پوری ٹیم 69 اوور میں 211 رن پر سمٹ گئی۔ ماتھور نے 115 گیندوں پر آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناٹ آوٹ 55 رن بنائے۔ جموں و کشمیر کے لیے عاقب نبی نے 20 رن دے کر پانچ وکٹ جھٹکے، ونش راج شرما اور عابد مشتاق نے دو دو وکٹ لیے، جب کہ سنیل کمار نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
جواب میں بیٹنگ کے لیے اتری جموں و کشمیر کی ٹیم نے اسٹمپس کے وقت تین وکٹ پر 31 رن بنائے۔ وہ اب بھی دہلی کے پہلے اننگز کے اسکور سے 180 رن پیچھے ہے۔ دہلی کے لیے سمرجیت سنگھ نے تین وکٹ حاصل کیے۔
دیگر مقابلے:
کانپور: اتر پردیش بمقابلہ ناگالینڈ میں مادھو کوشک (ناٹ آؤٹ 120) اور آرین جوئیل (ناٹ آؤٹ 118) کی سنچریوں کی بدولت یوپی نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ پر 301 رن بنائے۔
ناگپور: ودربھ بمقابلہ اڈیشہ میچ میں دھرُو شورے نے ناٹ آؤٹ 128 رن بنائے۔ میزبان ٹیم نے ایک وقت تین وکٹ چھ رن پر گنوانے کے بعد دن کے اختتام تک پانچ وکٹ پر 234 رن بنا لیے۔
بڑودہ: جھارکھنڈ کی جانب سے کمار کوشاگر (ناٹ آؤٹ 133) اور رابن منج (79) نے پانچویں وکٹ کے لیے 135 رن جوڑے۔ اسٹمپس کے وقت جھارکھنڈ کا اسکور پانچ وکٹ پر 327 رن تھا۔
اگراتلہ: ہنوما وہاری (ناٹ آؤٹ 143) اور سینتو سرکار (94) نے تریپورہ کے لیے آسام کے خلاف چوتھے وکٹ کے لیے 210 رن کی شراکت داری کی۔ میزبان ٹیم نے دن کے اختتام تک چار وکٹ پر 316 رن بنائے۔
کولکاتہ: انوستوپ مجمدار (ناٹ آؤٹ 103) اور شہباز احمد (86) نے ریلوے کے خلاف بنگال کو سہارا دیا۔ بنگال نے 61 رن پر چار وکٹ گنوا دیے تھے لیکن دونوں نے 134 رن کی اہم شراکت سے ٹیم کے لئے اہم تعاون دیا۔ بنگال نے دن کے اختتام پر پانچ وکٹ پر 273 رن بنائے۔
حیدرآباد: راہل رادیش (ناٹ آؤٹ 85) کی بدولت میزبان حیدرآباد نے راجستھان کے خلاف سات وکٹ پر 295 رن بنائے۔ انیکیت چوہدری اور اشوک شرما نے دو دو وکٹ حاصل کیے۔
ممبئی: مشیر خان (112) اور سدھیش لاڈ (ناٹ آؤٹ 100) نے ہماچل پردیش کے خلاف میزبان ممبئی کے لیے شاندار کارکردگی دکھائی۔ ٹیم ایک وقت 73 رن پر پانچ وکٹ گنوا چکی تھی، مگر دونوں نے 157 رن کی شراکت سے ٹیم کو بحران سے نکالا۔ ارپت گلیریا نے ہماچل کی جانب سے دو وکٹ لیے۔
میگھالیہ: ارپت بھاٹیوارا کی ناٹ آوٹ ڈبل سنچری (203 ناٹ آؤٹ) کی بدولت میگھالیہ نے اروناچل پردیش کے خلاف دن کے اختتام پر دو وکٹ پر 386 رن بنائے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان نے 1۔2 سے جیتی سیریز، ابھشیک ’پلیئر آف دی سیریز‘ منتخب

Next Post

غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کے تیار فصل پر حملے، چْوری اور ضبطی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک
کھیل

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

2026-09-06
درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا
کھیل

درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا

2026-09-06
کھیل

خطاب کی ہیٹ ٹرک کے مشن پر سبالینکا چوتھے راؤنڈ میں

2026-09-06
ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل
کھیل

ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل

2026-09-06
کھیل

ایف ٹی پی کی منصوبہ بندی ایسی ہو کہ کھلاڑیوں کو غیر ملکی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مناسب وقت ملے: بی سی سی آئی

2026-09-06
کھیل

این سری رام بالاجی مردوں کے ڈبلز کے اگلے راؤنڈ میں، نِکی پونچا باہر

2026-09-06
ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
Next Post

غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کے تیار فصل پر حملے، چْوری اور ضبطی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.