پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کے تیار فصل پر حملے، چْوری اور ضبطی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-09
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

رام اللہ، 7نومبر (یو این آئی) مسلح غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی زرعی زمینوں پر حملہ کیا، زیتون کی فصلیں چْرائیں اور پھلدار درختوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
فلسطین خبر ایجنسی وفانے عینی شاہدوں کی فراہم کردہ معلومات کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ جمعرات کی شام غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کے گروہ نے، کہ جس میں کچھ مسلح افراد بھی موجود تھے، مسافر یطا میں فلسطینی خاندانوں کے زیتون کے باغات پر دھاوا بولا، زیتون کی فصل چْرائی اور اسے گاڑیوں میں بھر کے روانہ ہو گئے۔
قریبی گاؤں سوسیا میں بھی غیر قانونی مسلح آبادکاروں نے پہلے فلسطینی رہائشیوں کے کئی زیتون کے درختوں کو نقصان پہنچایا بعد میں گھروں کے قریب اشتعال انگیز مارچ کیا اور گھروں کے قریب جانے کی کوشش کی۔ تاہم مقامی لوگوں نے ان کا سامنا کیا اور انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔
زیتون کی فصل فلسطینیوں کا بنیادی ذریعہ روزگار ہے اور فصل کی چْنائی کا موسم فلسطینی ثقافتی ورثے کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس موسم میں غیر قانونی یہودی آبادکاروں کے حملوں میں ہمیشہ اضافہ ہو جاتا ہے۔
حقوقِ انسانی تنظیموں نے،فلسطینیوں کو اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبور کرنے کے زیرِ مقصد کئے جانے والے فصل چوری، درختوں کی تباہی اور متواتر حملوں کے، ان واقعات کو دستاویزی شکل دی ہے۔
اسرائیلی حکام نے جمعرات کو بیت اللحم کے جنوبی قصبے الخضر اور قریبی گاؤں خربت زکریا کے فلسطینی رہائشیوں کو نئے نوٹس جاری کیے ہیں جن میں زمین ضبطی کے منصوبوں کی اطلاع دی گئی ہے۔
الخضر میونسپل کونسل کے سربراہ احمد صلاح نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ہدف بنائے گئے علاقے کے قریب ایک بجلی کے کھمبے پر نوٹس چسپاں کیا ہے۔ نوٹس میں 1,400 مربع میٹر زمین پر قبضے کے ارادے کا اعلان کیا گیا اورمقامی فلسطینی آبادی کو اعتراضات جمع کرانے کے لیے سات دن کا وقت دیا گیا ہے۔
خربت زکریا دیہی کونسل کے سربراہ محمد عطا اللہ نے تصدیق کی ہے کہ گاؤں کی مضافاتی زمین کے لیے بھی ایک ایسا ہی ضبطی نوٹس جاری کیا گیا ہے تاہم اس بارے میں اطلاع نہیں دی گئی کہ کس علاقے پر قبضہ کیا جائے گا۔
یہ اقدامات مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک طویل مدتی اسرائیلی اراضی قبضہ پالیسی کا حصہ ہیں۔
وفا نیوز ایجنسی کے مطابق، ایسے نوٹس، جنہیں اسرائیلی حکام اکثر "فوجی ضروریات” یا بستیوں کی توسیع کے بہانے جائز قرار دیتے ہیں، فلسطینی کسانوں کی اپنی زرعی زمین سے مکمل یا جزوی بے دخلی کے ذریعے فلسطینی آبادیوں کی بتدریج نقل مکانیوں کا سبب بن رہے اور غیر قانونی یہودی آبادیوں اور پولیس تھانوں کی توسیع کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر نے دہلی کو 211 رن پر سمیٹ دیا

Next Post

برطانیہ، شام میں قائدانہ کردار پر، ترکیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے: مورس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post

برطانیہ، شام میں قائدانہ کردار پر، ترکیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے: مورس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.