جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سرکاری زمین پر پیٹرول پمپ اے سی بی نے کیس درج کر لیا

بیوور نے سانبہ میںپٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-05
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سرکاری زمین پر پیٹرول پمپ اے سی بی نے کیس درج کر لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد

سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی

سرینگر/۴نومبر
جموں کشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی)نے ضلع بڈگام میں سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر پٹرول پمپ تعمیر کرنے کے معاملے میں بدعنوانی اور سازش کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔
یہ کارروائی ایک شکایت کی بنیاد پر کی گئی جس میں بتایا گیا تھا کہ اَریگام میں ایک شخص نے سرکاری چراگاہ (کاہچرائی) زمین پر غیر قانونی تعمیرکھڑی کی ہے ۔
بیورو کی جانب سے کی گئی ابتدائی جانچ میں انکشاف ہوا کہ علی محمد خان ولد ثنااللہ خان ساکن اَریگام بڈگام نے جون۲۰۲۰میں کہچرائی زمین (سروے نمبر ۵۳۵) پر پٹرول پمپ تعمیر کیا۔ اس نے مبینہ طور پر لائسنس حاصل کرنے کے لیے حقائق میں ہیرا پھیری کی اور حکام کو گمراہ کیا۔
تحقیقات سے مزید معلوم ہوا کہ سال۲۰۱۸میں اس شخص کو پٹرول پمپ کے لیے این او سی اس وقت کے پٹواری، نائب تحصیلدار اَریگام اور تحصیلدار خانصاحب کی جانب سے فراہم کی گئی تھی۔ این او سی میں زمین کے اصلی نوعیت کو چھپایا گیا اور یہ حقائق جان بوجھ کر درج نہیں کیے گئے کہ متعلقہ زمین تک رسائی صرف (کاہچرائی) زمین کے راستے سے ہی ممکن تھی۔
یہ بھی سامنے آیا کہ پٹواری نے ریکارڈ تیار کرتے وقت سروے نمبر۵۳۲(شاملات زمین) کو بھی چھپایا اور موقعے کی زمینی حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ مارچ ۲۰۱۸میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر بڈگام کی جانب سے وضاحت طلب کیے جانے پر بھی فیلڈ عملے نے جھوٹا بیان دیا کہ مقام نقل و حمل اور ایندھن کے ذخیرے کیلئے موزوں ہے ۔
ان گمراہ کن رپورٹس اور این او سیز کی بنیاد پر اس وقت کے ڈپٹی کمشنر بڈگام نے۲۲مئی۲۰۲۰کو پٹرول پمپ کا لائسنس ری کیا، حالانکہ لائسنس میں درج زمین کے دو سروے نمبر(۵۳۱؍اور۵۳۳) آپس میں منسلک نہیں تھے ۔ اس وقت کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ خانصاحب نے بھی بغیر خود موقع معائنہ یا ریکارڈ کی جانچ کے رپورٹ آگے بھیج دی۔
بیورو کا کہنا ہے کہ متعلقہ ریونیو افسران نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اور فائدہ اٹھانے والے شخص کے ساتھ ملی بھگت میں ریاستی زمین پر قبضہ کروایا اور اسے غیر قانونی مالی فائدہ پہنچایا۔
اینٹی کرپشن بیورو نے اس معاملے میں تعزیراتِ ہند کی دفعہ۱۲۰بی (مجرمانہ سازش) اور انسدادِ رشوت ستانی ایکٹ۱۹۸۸کی دفعہ ۷(ترمیم شدہ۲۰۱۸) کے تحت مقدمہ نمبر ۲۰۲۵/۲۱پولیس اسٹیشن اے سی بی سری نگر میں درج کیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق، اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس دوران انسدادِ بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے ضلع سانبہ میں ایک پٹواری کو رشوت لیتے وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے ۔ کارروائی کے دوران پٹواری کی گاڑی سے ۳۵لاکھ روپے سے زائد نقدی بھی برآمد کی گئی، جس کے بعد پورے ضلع میں سنسنی پھیل گئی۔
سرکاری بیان کے مطابق، اے سی بی نے پٹواری حلقہ دادوئی و ضلع سانبہ کے سنیل کمار کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۵/۱۹زیر دفعہ۷؍انسدادِ بدعنوانی ایکٹ ۱۹۸۸کے تحت درج کیا۔ یہ مقدمہ ایک شہری کی شکایت پر درج کیا گیا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مذکورہ پٹواری نے گرداوری کی تصحیح سے متعلق رپورٹ تیار کرنے کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ بعد ازاں معاملہ۸۰ہزار روپے پر طے پایا۔
شکایت کنندہ نے بتایا کہ وہ صرف۲۰ہزار روپے ادا کرنے کی پوزیشن میں تھا، تاہم وہ رشوت دینے کے بجائے اے سی بی سے رجوع کر گیا۔ شکایت موصول ہونے پر بیورو نے خفیہ جانچ کی، جس میں پٹواری کی جانب سے رشوت طلب کرنے کی تصدیق ہوئی۔ اس کے بعد باضابطہ مقدمہ درج کر کے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔
تحقیقات کے دوران اے سی بی ٹیم نے پٹواری سنیل کمار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کارروائی آزاد گواہوں کی موجودگی میں انجام دی گئی، اور رشوت کی رقم موقع پر برآمد کر لی گئی۔ ٹیم نے قانونی ضوابط کی پاسداری کے ساتھ ملزم کو گرفتار کیا۔
مزید جانچ کے دوران جب ملزم کی ذاتی گاڑی کی تلاشی لی گئی تو۳۵لاکھ روپے سے زائد کی نقدی برآمد ہوئی۔ اس کے بعد بیورو نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں پٹواری کے رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر مزید شواہد اکٹھے کیے ۔
انسدادِ بدعنوانی بیورو کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ کارروائی ریاست میں بدعنوان عناصر کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے ، جس کا مقصد عوامی نظام کو شفاف اور جوابدہ بنانا ہے ۔
بیورو کے مطابق، مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ برآمد شدہ رقم رشوت کی کمائی ہے یا کسی اور غیر قانونی سرگرمی سے حاصل کی گئی۔
اے سی بی نے عوام کو یقین دلاتا ہے کہ کوئی بھی سرکاری اہلکار اگر بدعنوانی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ رشوت خوری کے خلاف آواز بلند کریں اور فوری طور پر اے سی بی سے رابطہ کریں۔
(یو این آئی)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاستی درجے کی بحالی تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی:قرہ

Next Post

سینئر صحافی طارق بٹ کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال‘ وادی کے صحافت سوگوار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد
اہم ترین

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد

2026-06-03
سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی
اہم ترین

سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی

2026-06-03
وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کاآپریشن شیروالی کا جائزہ
اہم ترین

وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کاآپریشن شیروالی کا جائزہ

2026-06-03
یکم اکتوبر سے دو ہفتوں کیلئےسری نگر ہوائی اڈہ بند رہے گا
اہم ترین

یکم اکتوبر سے دو ہفتوں کیلئےسری نگر ہوائی اڈہ بند رہے گا

2026-06-03
حجاج کی وطن واپسی شروع ‘پہلا قافلہ سری نگر پہنچ گیا‘ وزیر اعلیٰ  نے استقبال کیا
اہم ترین

حجاج کی وطن واپسی شروع ‘پہلا قافلہ سری نگر پہنچ گیا‘ وزیر اعلیٰ  نے استقبال کیا

2026-06-03
جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان   شیو کی مقدس سرزمینوں کے   طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی
اہم ترین

جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان  شیو کی مقدس سرزمینوں کے  طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی

2026-06-03
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

 سکینہ ایتو کا محبوبہ مفتی پر سخت حملہ، کہا: عوام کے بجائے اقتدار کو ترجیح دی

2026-06-03
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

اننت ناگ میں درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی

2026-06-03
Next Post
سینئر صحافی طارق بٹ کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال‘ وادی کے صحافت سوگوار

سینئر صحافی طارق بٹ کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال‘ وادی کے صحافت سوگوار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.