بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اچھن:جمع شدہ ۱۱لاکھ میٹرک ٹن کچرے کی بائیو مائننگ شروع

مارچ ۲۰۲۸تک اس عمل کو مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے :حکومت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-30
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اچھن:جمع شدہ ۱۱لاکھ میٹرک ٹن کچرے کی بائیو مائننگ شروع

garbage

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۲۸؍اکتوبر
جموں کشمیر حکومت نے انکشاف کیا کہ اچھن لینڈ فل سائٹ پر جمع شدہ ۱۱لاکھ میٹرک ٹن سے زائد کچرے کی بائیو مائننگ اور سائنسی صفائی کا عمل شروع کیا جا چکا ہے ‘ جو مارچ ۲۰۲۸تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔
ایوان میں رکنِ اسمبلی مبارک گل نے ایک تحریری سوال میں کہا کہ روزانہ تقریباً ۵۵۰ٹن کچرا اچھن میں پھینکا جاتا ہے ، جس سے بدبو، ماحولیاتی آلودگی اور صحت کے سنگین خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل گرین ٹریبونل اور دیگر ادارے کئی مرتبہ صفائی اور تدارکی منصوبوں کی تاخیر پر تشویش ظاہر کر چکے ہیں۔
حکومت نے اس سوال کے جواب میں بتایا کہ سری نگر میونسپل کارپوریشن نے اب ایک جامع’سائنسی ویسٹ مینجمنٹ پلان‘تیار کیا ہے ، جو سوچھ بھارت مشن۰ء۲؍اور سیٹیز مشن۰ء۲کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے ۔
اس منصوبے میں۱۱لاکھ میٹرک ٹن لیگیسی ویسٹ کی بائیو مائننگ اور بائیو ری میڈیشن شامل ہے جس کیلئے مارچ۲۰۲۸تک مکمل ہونے کا ہدف رکھا گیا ہے جبکہ۴۵۹ٹی پی ڈی میٹریل ریکوری فسیلٹی‘۳۰۰ٹی پی ڈی ریفیوئل ڈرائیوڈ فیول اور۳۰۰ٹی پی ڈی کمپریسڈ بایو گیس پلانٹس کی تعمیر۔۱۲۵ٹی پی ڈی ویسٹ پروسیسنگ پلانٹ کی تعمیر۱۰۵فیصد تک مکمل ہو چکی ہے ۔
حکومت نے تسلیم کیا کہ نیشنل گرین ٹریبونل اور جموں و کشمیر پالیوشن کنٹرول کمیٹی نے اچھن سائٹ پر غیر سائنسی ڈمپنگ کو سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سری نگر میونسپل کاپوریشن پر۶۲ء۷۲کروڑ روپے کا ماحولیاتی جرمانہ عائد کیا ہے ۔
یہ جرمانہ میونسپل ویسٹ مینجمنٹ رولز۲۰۱۶کی خلاف ورزیوں پر عائد کیا گیا۔
حکومت نے بتایا کہ۲۰۱۷سے۲۰۲۵تک ایس ایم سی میں تعینات افسروں کی فہرست جے کے پی سی سی کو فراہم کی گئی ہے اور ان کے خلاف ماحولیات (تحفظ) ایکٹ اور واٹر ایکٹ۱۹۷۴کے تحت شکایات دائر کی گئی ہیں۔
یہ شکایات فی الحال محکمہ ماحولیات و جنگلات کے کمشنر سیکرٹری کے سامنے زیرِ سماعت ہیں۔
سری نگر میونسپل کارپوریشن نے کہا ہے کہ ادارہ ۱۰۰فیصد سائنسی ویسٹ مینجمنٹ کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔
منصوبے کا مقصد اچھن پر کچرے کے انبار کم کرکے سائٹ کو مکمل طور پر سائنسی نظام میں تبدیل کرنا اور ۲۰۲۷تک اوپن ڈمپنگ کا خاتمہ ہے ۔یو این آئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’آپریشن سندور کے دوران بڑی تعداد میں پاکستانی دہشت گرد ہلاک ہوئے‘

Next Post

سی ڈی ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
سی ڈی ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان

سی ڈی ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.