بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’این سی کے بیانات اور اقدامات نے ان کی منافقت بے نقاب کر دی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-26
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ایم ایل اے ڈوڈہ‘ معراج ملک پی ایس اے کے تحت گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

سرینگر/۲۵؍ اکتوبر
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اور زیرِ حراست ایم ایل اے ڈوڈہ، معراج ملک نے نیشنل کانفرنس (این سی) پر ’’سیاسی منافقت‘‘ کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ راجیہ سبھا انتخابات میں پارٹی کے رویے اور بیانات نے اس کی اصلیت آشکار کر دی ہے۔
ایک بیان میں ملک نے کہا کہ اگرچہ انہوں نے جیل سے نیشنل کانفرنس کے حق میں ووٹ ڈالا، مگر اب انہی کے بعض لیڈران اْن کے فیصلے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
ڈوڈہ کے ممبر اسمبلی نے کہا’’میں نے جیل سے این سی کے حق میں ووٹ ڈالا، حالانکہ انہوں نے نہ کبھی رابطہ کیا اور نہ ہی میری حمایت حاصل کرنے کی کوئی کوشش کی۔اس کے باوجود آج انہی کے کچھ رہنما مجھ پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں …یہ بدترین درجے کی بے شرمی ہے‘‘۔
ملک نے دعویٰ کیا کہ نیشنل کانفرنس راجیہ سبھا کی اس نشست کو جیتنے کے معاملے میں کبھی سنجیدہ نہیں تھی۔
ان کاکہنا تھا’’انہوں نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی، نہ ہی کسی اتفاقِ رائے کی کوشش کی۔ اس کے باوجود، میں نے جموں و کشمیر کے وسیع تر مفاد میں سوچ کر انہیں ووٹ دیا کہ شاید میرا ووٹ فرق ڈال سکے۔ مگر افسوس، اب معلوم ہوا کہ ان میں سے کچھ پہلے ہی سمجھوتہ کر چکے تھے اور بی جے پی کی طرف جھکاؤ رکھتے تھے‘‘۔
ملک نے این سی پر دوغلے پن اور بی جے پی سے خفیہ تعلقات کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے کچھ رہنما بظاہر بی جے پی کے خلاف بولتے ہیں، مگر درپردہ ان کے ساتھ ہیں۔
ڈوڈہ کے محبوس ایم ایل اے نے کہا’’جو خود کو بی جے پی مخالف ظاہر کرتے ہیں، وہی دراصل ست شرما جیسے لیڈروں کے ساتھ دوستی نبھا رہے ہیں۔ ان کے حالیہ اقدامات نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کی اصل وفاداریاں کہاں ہیں‘‘۔
ملک نے مزید کہا کہ ناگرہ سے مسلم امیدوار کھڑا کرنے کا نیشنل کانفرنس کا فیصلہ بی جے پی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ان کاکہنا تھا’’نگروٹہ سے مسلم امیدوار اتارنا بی جے پی کو مضبوط کرنے کی حکمتِ عملی ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ نیشنل کانفرنس کی سیاسی وفاداریاں کہاں جھکی ہوئی ہیں۔ (ویب ڈیسک)‘‘

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کے لیے جمہوریت ‘غیر فطری تصور’، مقبوضہ علاقوں میں حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری خاتمہ ضروری: بھارت

Next Post

’پاکستان بھارت سے روایتی جنگ سے کچھ حاصل نہیں کر سکتا ہے‘کوئی فائدہ نہیں ہو گا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
’پاکستان بھارت سے روایتی جنگ سے کچھ حاصل نہیں کر سکتا ہے‘کوئی فائدہ نہیں ہو گا‘

’پاکستان بھارت سے روایتی جنگ سے کچھ حاصل نہیں کر سکتا ہے‘کوئی فائدہ نہیں ہو گا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.