نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 16135 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد چار کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار 564 ہو گئی ہے مرکزی وزارت صحت کی طرف سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ایک لاکھ 78 ہزار 383 ٹیکے لگائے گئے۔ جس کی وجہ سے اب تک 197 کروڑ 98 لاکھ 21 ہزار 197 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
اسی عرصے میں 13958 مریض صحت یاب ہونے کے بعد انفیکشن سے پاک افراد کی کل تعداد بڑھ کر چار کروڑ 28 لاکھ 79 ہزار 477 ہوگئی۔ ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.21 فیصد اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.53 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2153 ایکٹو کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ان کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 864 ہوگئی۔
اس دوران ملک میں 332978 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 86 کروڑ 39 لاکھ 99 ہزار 907 کووڈ ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 197.98 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 8 بجے تک 197 کروڑ 98 لاکھ 21 ہزار 197 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 78 ہزار 383 ویکسین لگائی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 16135 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار 564 ہو گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 13958 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 28 لاکھ 79 ہزار 477 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.53 فیصد ہے۔
ملک میں آج فعال معاملے کی تعداد 113864 ہے۔ فعال معاملے کل مثبت معاملوں کا 0.26 فیصد ہیں۔