نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ہماچل پردیش کے کلو میں بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک ٹویٹ میں مسٹر مودی نے کہا ’’کلو، ہماچل پردیش بس کا حادثہ دل دہلا دینے والا ہے اس دکھ کی گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے‘‘۔
وزیر اعظم نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
کلّو میں آج صبح ایک مسافر بس گہری کھائی میں گر جانے سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔