جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان، اپوزیشن کی حکومت کو گھیرنے کی تیاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-23
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
سجاد لون کا آرٹیکل 370اور پولیس تصدیق پر اسمبلی سے واک آوٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۲۲؍اکتوبر
جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جمعرات سے شروع ہو رہا ہے ، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اجلاس خاصا ہنگامہ خیز ثابت ہوگا، کیونکہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کو انتخابی وعدوں، طرزِ حکمرانی، ریاستی درجہ اور ریزرویشن پالیسی جیسے معاملات پر گھیرنے کی تیاری میں ہیں۔
بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نیشنل کانفرنس (این سی) کی قیادت والی حکومت سے انتخابی وعدوں کی خلاف ورزی پر جواب طلب کرے گی۔
اپوزیشن جماعت کے لیڈر نے کہا’’حکومت نے انتخابات کے دوران جو وعدے عوام سے کیے تھے وہ پورے نہیں ہوئے ۔ چاہے وہ ہر گھر کو ۲۰۰یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ ہو،۱۲؍ایل پی جی سلنڈر فراہم کرنے کا اعلان ہو یا روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا دعویٰ سب کھوکھلے ثابت ہوئے ‘‘۔
بی جے پی لیڈر کے مطابق بی جے پی حکومت سے نوجوانوں کے روزگار سے متعلق وعدوں پر وضاحت طلب کرے گی۔ ان کے بقول’’انتخابات میں کہا گیا تھا کہ ایک لاکھ نوجوانوں کو ملازمت دی جائے گی، لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ ہم پوچھیں گے کہ نوجوانوں کے لیے آخر کیا اقدامات کیے گئے ؟‘‘
دوسری جانب، وادی کی علاقائی جماعتیں جیسے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)، پیپلز کانفرنس (پی سی) اور عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) ریاستی درجہ کی بحالی، ریزرویشن میں اصلاحات، اور دیگر عوامی مسائل کو لے کر ایوان میں احتجاج کا منصوبہ رکھتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، اسمبلی سیکریٹریٹ نے پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون کی جانب سے ریاستی درجہ کی بحالی سے متعلق پیش کی گئی قرارداد کو یہ کہہ کر نامنظور کر دیا ہے کہ یہ معاملہ فی الحال عدالت کے زیرِ غور ہے ۔
اسی اجلاس میں حکومت تین اہم بل پیش کرنے جا رہی ہے جنہیں کابینہ سے منظوری مل چکی ہے ۔ ان میں جموں و کشمیر پنچایتی راج ایکٹ ۱۹۸۹؍اور گڈز اینڈ سروسز ٹیکس ایکٹ ۲۰۱۷میں ترمیمات شامل ہیں، جبکہ جموں و کشمیر شاپس اینڈ بزنس اسٹیبلشمنٹ بل۲۰۲۵کو بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق، اس اجلاس کے لیے اب تک۴۵۰سوالات‘۱۳نجی اراکین کے بل اور ۵۵نجی اراکین کی قراردادیں موصول ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ، گزشتہ اجلاس میں پیش کیے گئے ۳۳بلز بھی زیرِ التواء ہیں جنہیں۲۸؍اکتوبر کو طے شدہ’پرائیویٹ ممبرز ڈے‘کے موقع پر ترجیحی بنیاد پر زیرِ بحث لایا جائے گا۔ایجنسیز

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خلل نہیں پڑا تو کچھ اہم بل اسمبلی میں پیش ہونے والی ہیں: صادق

Next Post

شوپیاں میں۲خواتین منشیات فروش گرفتار‘ ممنوعہ مواد بر آمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
کٹھوعہ میں منشیا ت فروش کے قبضے سے۱۵کلو چرس برآمد:پولیس

شوپیاں میں۲خواتین منشیات فروش گرفتار‘ ممنوعہ مواد بر آمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.