جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’جموں کشمیر کی ریاستی حیثیت مناسب وقت پر بحال کی جائیگی‘

عمر اگر اس بارے کچھ کہہ رہے ہیں تو یہ ان کی سیاسی مجبور ہوگی: امت شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-19
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, قومی خبریں
A A
’جموں کشمیر کی ریاستی حیثیت مناسب وقت پر بحال کی جائیگی‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

سرینگر/۱۸؍اکتوبر
مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے ہفتے کے روز وعدہ کیا کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت ’مناسب وقت ‘پر بحال کی جائے گی اور لداخ کے عوام کی جانب سے اٹھائے گئے مطالبات کا ایک ’اچھا حل‘ نکالا جائے گا۔
ہفتہ کوپٹنہ میں ایک میڈیا کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد دہشت گردی سے متاثر جموں و کشمیر نے ’یو ٹرن لیا ہے‘ اور ’گزشتہ نو ماہ میں کوئی مقامی دہشت گرد بھرتی نہیں ہوا‘۔
امت شاہ نے کہا’’یہ ایک بنیادی تبدیلی ہے جو جموں و کشمیر نے دیکھی، جہاں ۱۹۹۰ کی دہائی سے علیحدگی پسندی پنپ رہی تھی۔ پہلے پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گرد بھیجنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی تھی۔ وہ ہمارے بچوں کے ہاتھوں میں ہتھیار تھما دیتا تھا۔ اب صورتحال بدل گئی ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ وہ پورے ملک کے ہیں اور پورا ملک اْن کا ہے‘‘۔
یہ کانکلیو اے بی پی نیوز اور ہندستان اخبار کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔
وزیرِ داخلہ نے کہا’’آج جموں کشمیر میں جمہوریت بحال ہو چکی ہے۔ پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات ہو چکے ہیں، اور قانون ساز اسمبلی کے انتخابات بھی منعقد ہو چکے ہیں۔ راجیہ سبھا کے انتخابات بھی مناسب وقت پر ہوں گے۔‘‘
ان سے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا جو وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے دیا تھا ’ریاستی حیثیت کی بحالی میں تاخیر کی وجہ سے جموں و کشمیر اور نئی دہلی کے درمیان ایک خلیج باقی ہے‘۔اس پر شاہ نے جواب دیا’’وہ (عبداللہ) یہ بات سیاسی مجبوریوں کے تحت کہہ رہے ہوں گے۔ لیکن ریاستی حیثیت مناسب وقت پر بحال کی جائے گی، اور یہ عمل اْن سے بات چیت کے بعد ہی ہوگا‘‘۔
لداخ میں حالیہ احتجاج کے بارے میں شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت ’لہہ اور کرگل کی کمیٹیوں سے بات چیت میں مصروف ہے۔‘
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا’’ہم عوام سے صبر کی اپیل کرتے ہیں۔ اْن کے تمام جائز مطالبات کا ایک اچھا حل نکالا جائے گا‘‘۔
یہ اشارہ بظاہر لہہ اپیکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس کی مشترکہ قیادت کی طرف تھا، جو لداخ کی سیاسی اور سماجی تنظیموں کی نمائندگی کرتی ہیں۔
وزیرِ داخلہ سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ کیا تعلیم دان سے سرگرم کارکن بننے والے سونم وانگچک کی رہائی ممکن ہے؟ وانگچک کو اْس وقت گرفتار کیا گیا جب اْن پر بی جے پی کے دفتر کو نذرِ آتش کرنے اور دیگر عوامی عمارتوں کی توڑ پھوڑ پر اکسانے کا الزام لگا۔
شاہ نے جواب دیا’میں عوام کے مطالبات کے بارے میں بات کر سکتا ہوں، کسی فرد کے بارے میں نہیں۔ جہاں تک اْن (وانگچک) کے معاملے کا تعلق ہے، یہ عدالت میں زیرِ غور ہے اور عدالت ہی ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی‘۔
وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت ماؤ نواز بغاوت کے خلاف ’ایک بے رحم مہم‘ چلا رہی ہے، اور بائیں بازو کی انتہا پسند سوچ پر ‘‘قبائلی علاقوں کو پسماندہ رکھنے کے گناہ’’ کا الزام لگایا۔
وزیر داخلہ نے کہا’وزیراعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد گیارہ برسوں میں ہم نے کم از کم ۶۰۰ ماؤ نواز کیمپ تباہ کیے، اْن کے مالی ذرائع خشک کر دیے اور ہتھیاروں کی رسائی روک دی۔ میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ ماو نواز تحریک ۳۱ دسمبر ۲۰۲۶ تک مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔
(ندائے مشرق ڈیسک)‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاستی درجہ بحال ہوتے ہی پبلک سیفٹی ایکٹ کو ختم کیا جائے گا‘

Next Post

’آپریشن سندور تو صرف ایک ٹریلر تھا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

2026-09-10
Next Post
’آپریشن سندور تو صرف ایک ٹریلر تھا‘

’آپریشن سندور تو صرف ایک ٹریلر تھا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.