جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بی جے پی راجیہ سبھا انتخابات میں تاریخ رقم کریگی:ست شرما

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-14
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر/۱۳؍اکتوبر
بی جے پی جموں کشمیر یونٹ کے صدر ست شرما کا کہنا ہے کہ راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی اس بار تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے ۔
شرما نے ساتھ ہی کہا’’ہم راجیہ سبھا انتخابات میں ایک سے زیادہ سیٹیں جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ‘‘۔
بی پے جی یونٹ صدر جو راجیہ سبھا انتخابات کے ایک امیدوار بھی ہیں، نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
شرمانے کہا’’بی جے پی تینوں راجیہ سبھا سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے اور ہم تینوں نشستوں پر محنت سے لڑیں گے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’بی جے پی اس بار تاریخ رقم کرے گی اور ہم راجیہ سبھا انتخابات میں ایک سے زیادہ سیٹیں جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ‘‘۔
نیشنل کانفرنس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے شرما نے کہا’’ہر کوئی اس پارٹی کی مخالفت کر رہا ہے کیونکہ ایک سال گذرنے کے باوجود بھی اس پارٹی نے کوئی کام نہیں کیا‘‘۔
بی جے پی لیڈر نے کہا’’یہ پارٹی ترقیاتی کرنے میں ناکام ہوئی اور اپنے منشور کا کوئی وعدہ بھی پورا نہیں کیا بلکہ اس پارٹی نے صرف ریاستی درجے کی بحالی کی بات کی‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ہمیں یقین ہے بی جے پی ایک سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی۔‘‘
دریں اثنا مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے پیر کو کہا کہ بی جے پی جموں کشمیر میں راجیہ سبھا انتخابات جیتنے کے لیے کسی بھی غیر منصفانہ طریقے کا استعمال نہیں کرے گی، لیکن امید ظاہر کی کہ ایم ایل ایز پارٹی کے امیدواروں کے حق میں اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں گے تاکہ مرکز کے زیرِ انتظام خطے کے مفاد کا تحفظ ہو سکے۔
سنگھ نے کہا، ’’یہ کہنا غلط ہے کہ ہم (بی جے پی) کراس ووٹنگ کے لیے اکسانا چاہتے ہیں یا ووٹ خریدنے میں ملوث ہوں گے۔ بی جے پی ایک جمہوری پارٹی ہے، ہم جمہوری اصولوں پر یقین رکھتے ہیں اور ان پر عمل کرتے ہیں۔‘‘
مرکزی وزیرنے مزید کہا کہ اگر ایم ایل ایز اپنے ضمیر کی سنیں تو وہ انہیں بتائے گا کہ جموں و کشمیر کا مستقبل وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر میں مملکتی وزیر، سنگھ ان تین بی جے پی امیدواروں کے ساتھ تھے جنہوں نے ۲۴؍ اکتوبر کو ہونے والے چار راجیہ سبھا نشستوں کے انتخابات کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے۔
سنگھ نے کہا کہ ایم ایل ایز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ان رہنماؤں کی حمایت کریں گے جو تجربہ کار ہیں اور عوامی فلاح کے لیے کام کرتے ہیں۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہا ’’آج تین بی جے پی امیدوار ‘ ست شرما، علی محمد میر اور راکیش مہاجن ‘ نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے۔ تینوں تجربہ کار ہیں اور طویل عرصے سے عوامی زندگی سے وابستہ ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ایم ایل ایز ہمارے امیدواروں کو جیت میں مدد کریں گے کیونکہ ان انتخابات میں کوئی وہِپ نہیں ہے‘‘۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ جموں کشمیر کی فلاح و بہبود ۲۰۱۴ سے وزیر اعظم مودی کی اولین ترجیحات میں شامل رہی ہے۔سنگھ نے کہا ’’گزشتہ ۱۱ برسوں میں وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے۔ ۲۰۱۴ میں تباہ کن سیلاب کے بعد بھی انہوں نے بطور وزیر اعظم اپنی پہلی دیوالی اسی خطے میں گزاری۔‘‘
ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر کی آواز بلند کرنے کے لیے راجیہ سبھا میں بی جے پی کی موجودگی کو مضبوط کیا جائے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہم خیال پارٹیوں سے مشاورت لازمی تھی‘کانگریس کا این سی سے شکوہ

Next Post

راجیہ سبھا انتخابات: این سی کے ۴؍ امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد

راجیہ سبھا انتخابات: این سی کے ۴؍ امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.