جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کوکرناگ کے جنگلات سے لاپتہ فوجیوں میں سے ایک کی لاش بر آمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-10
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
کوکرناگ میں انسداد دہشت گرد آپریشن کے دوران ۲فوجی لاپتہ

search army missing

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

کوکرناگ/۹؍اکتوبر
جنوبی کشمیر کے کوکرناگ کے بالائی جنگلات میں انسدادِ دہشت گرد کارروائی کے دوران لاپتہ ہوئے ایک پیرا ٹروپر کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ حکام نے جمعرات کو بتایا۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ سپاہی تین روز قبل بلند پہاڑی علاقے میں برفانی تودہ یا برفانی طوفان کی زد میں آنے سے جاں بحق ہوا۔
حکام نے بتایا کہ برآمد ہونے والے سپاہی کے ساتھ اْس کا سامان اور سروس ہتھیار بھی موجود تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس ہفتے کے اوائل میں شروع کی گئی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کا حصہ تھا۔ ہلاک شدہ سپاہی کی شناخت تاحال سرکاری طور پر ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اْس وقت پیش آیا جب پیرا ٹروپرز کی ایک ٹیم خراب موسمی حالات میں کام کر رہی تھی اور اچانک برفانی طوفان کی زد میں آ گئی۔ اس واقعے کے بعد دو اہلکاروں سے رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے بعد دشوار گزار علاقے اور کم مرئی حالات کے باوجود فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
فوج کے ایک سینئر افسر نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو تصدیق کی کہ دوسرے لاپتہ سپاہی کو تلاش کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
اس افسر کاکہنا تھا ’’خراب موسم اور مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں لاپتہ اہلکار کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں‘‘۔
حکام اس سانحے کے حالات و وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ علاقے میں کارروائیاں اس بات کو یقینی بنانے کیلئے جاری ہیں کہ وہاں کسی جنگجو کی موجودگی نہ ہو۔
فوج کی چنار کور نے گذشتہ شام سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں تصدیق کی یہ جوان ایک فوجی آپریشن کے دوران لاپتہ ہوئے ۔
پوسٹ میں کہا گیا’’۶؍اور۷؍اکتوبر کی درمیانی رات کو کشتواڑ رینج میں ایک آپریشنل ٹیم کو جنوبی کشمیر کے پہاڑوں میں شدید برفانی طوفان اور وائٹ آؤٹ (نظر نہ آنے والے ) صورتحال کا سامنا کرنا پڑا‘‘۔
انہوں نے کہا’’اس کے بعد دو فوجی جوانوں کے ساتھ رابطہ منقطع ہوا،وسیع پیمانے پر تلاش اور بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا ہے لیکن موجودہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے اس میں مشکلات درپیش ہیں‘‘۔
یہ جنگلاتی علاقہ جہاں فوجی جوان لاپتہ ہوئے ہیں وہی مقام ہے جہاں۱۳ستمبر ۲۰۲۳کو ایک شدید جھڑپ ہوئی تھی۔اس رات کوکرناگ کے گڈول جنگل میں دہشت گردوں کے ایک مشتبہ ٹھکانے کے قریب پہنچتے ہی سینئر افسران شدید فائرنگ کی زد میں آ گئے تھے ۔
اس تصادم میں فوج کا ایک کرنل، ایک میجر اور جموں و کشمیر پولیس کا ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جاں بحق ہوا تھا اورایک فوجی زخمی ہوا تھا۔اور بعد میں لشکر طیبہ کے کمانڈر عزیر خان کی ہلاکت کے ساتھ ایک ہفتے سے جاری یہ آپریشن ختم ہوا تھا۔(ویب ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ میں آج ریاستی حیثیت سے متعلق درخواستوں کی سماعت

Next Post

قانون ساز اسمبلی کا۹روزہ اجلاس۲۳؍اکتوبر سے شروع ہوگا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی

قانون ساز اسمبلی کا۹روزہ اجلاس۲۳؍اکتوبر سے شروع ہوگا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.