جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حماس حکومت کا خاتمہ ضروری، منصوبے کی منظوری جنگ کے خاتمے کی ابتدا ہوگی، نیتن یاہو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-08
in عالمی خبریں
A A
قیدیوں کا انجام نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے … حماس کا ٹرمپ کے انتباہ پر جواب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

تل ابیب، 7 اکتوبر (یو این آئی) اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امید ہے امریکہ کی قیادت میں پیش کیا گیا جنگ بندی منصوبہ کامیاب ہوگا، کیوں کہ اگر ایسا نہ ہوا تو اسرائیل کو حماس کے خلاف بھرپور کارروائی کرنا ہوگی اور اس معاملے میں امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔
یورونیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ہم اسے آسان طریقے سے ختم کرسکیں، مشکل طریقے سے نہیں، حماس کی حکومت کا خاتمہ ضروری ہے ، اگر حماس یہ منصوبہ قبول کرتی ہے تو ‘یہ جنگ کے خاتمے کی شروعات ہوسکتی ہے ‘۔ تاہم اگر حماس ایسا نہیں کرتی تو اسرائیل کو صدر (ڈونلڈ) ٹرمپ کے بیان کے مطابق امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہوگی تاکہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے حماس کے خلاف زبردست کارروائی کرے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ہم اسے آسان راستے سے ختم کریں گے ، مشکل راستے سے نہیں۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ہم نے اس معاہدے کو قبول کیا ہے ، جیسا کہ پوری دنیا نے کیا، یہ صدر (ڈونلڈ) ٹرمپ کا منصوبہ تھا، حماس کہتی ہے کہ اس نے بھی منصوبہ قبول کر لیا ہے ، اب ذمہ داری حماس پر ہے ۔
ان کیا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے دو حصے ہیں، پہلا حصہ تمام یرغمالیوں کی رہائی کا ہے ، اسرائیل ایک ‘انخلا” کرے گا لیکن غزہ میں موجود رہے گا، دوسرا حصہ غزہ کو غیر فوجی بنانا اور حماس کو غیر مسلح کرنا ہے ، جس پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پہلا حصہ طے شدہ ہے اور اگر یہ عمل میں آتا ہے تو یہ واقعی جنگ کے خاتمے کی شروعات ہوسکتی ہے ، چوں کہ ہم نے اسے قبول کیا ہے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ حماس کیا کرتی ہے ۔
اگر حماس قبول کرتی ہے ، تو یہ ایک بہت اچھا اشارہ ہے ۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اگر حماس منصوبہ قبول نہیں کرتی اور یہ امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے تو پھر اسرائیل کو، جیسا کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہوگی تاکہ وہ حماس کے خلاف زور دار کارروائی کرے اور جنگ ختم کرے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یقیناً چاہوں گا کہ ہم منصوبے کے مطابق آگے بڑھیں، مگر وقت ہی بتائے گا، چند دنوں میں ہمیں پتہ چل جائے گا کہ آیا حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرتی ہے یا نہیں۔ اگر ایسا ہوا، تو ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، یہ معاہدے کے پہلے مرحلے کی تکمیل ہوگی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حماس نے اس معاہدے پر لچک اس لیے دکھائی کیوں کہ ہم نے ان کے اہم گڑھ غزہ شہر پر فوجی کارروائی کی، میں نے چند ہفتے پہلے فوج کو حکم دیا کہ وہ اس گڑھ میں داخل ہو، اس کے نتیجے میں حماس کو احساس ہوا کہ اس کا انجام قریب ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی دوران صدر ٹرمپ کی مداخلت اور ان کا جنگ بندی منصوبہ آیا، جس نے اس صورتحال کو مثبت سمت میں بدل دیا، اب، میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ حماس اس پر راضی ہوگی، لیکن ممکن ہے ، اور میں امید کرتا ہوں کہ ایسا ہی ہو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خالدہ ضیا کے جلاوطن بیٹے طارق رحمٰن کا 17 سال بعد بنگلہ دیش واپس آنے کا فیصلہ

Next Post

سڈنی میں فائرنگ کرکے 16 افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں 60 سالہ شخص گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
Next Post
سڈنی میں فائرنگ کرکے 16 افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں 60 سالہ شخص گرفتار

سڈنی میں فائرنگ کرکے 16 افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں 60 سالہ شخص گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.