جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی فورسز کے بے رحمانہ حملے جاری، ۶۳فلسطینی ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-07
in عالمی خبریں
A A
غزہ میں اسرائیلی فورسز کے بے رحمانہ حملے جاری، ۶۳فلسطینی ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

صہیونی فورسز کا جنون کم نہ ہو سکا، اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں، بمباری سے مزید 63 فلسطینی ہلاک اور 156 زخمی ہو گئے ۔
ٹرمپ کے سیز فائر اعلان کے باوجود دہشت گرد اسرائیل نے اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہیں، غزہ حکام نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 131 اسرائیلی حملوں کی اطلاع دی ہے ، غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل سے بمباری کی مہم بند کرنے کے مطالبے کے باوجود اسرائیلی فوج نے گزشتہ 2 دنوں کے دوران پٹی میں کم از کم 94 فلسطینیوں کو جانوں سے محروم کر دیا ہے ۔
ہفتے کی صبح سے اتوار کے دن کے اختتام تک کم از کم 131 اسرائیلی فضائی اور توپ خانے کے حملوں میں گنجان آباد شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا اور غزہ شہر میں بے گھر فلسطینیوں سمیت 63 افراد مارے گئے ۔
دوسری طرف غذائی قلت کے باعث مزید ایک فلسطینی جان کی بازی ہار گیا، ادھر اسرائیل نے فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 67 ہزار 139 تک پہنچ گئی، ایک لاکھ 69 ہزار 583 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ دوسری طرف حماس، اسرائیل اور امریکی وفود آج مصر کے شہر شرم الشیخ میں مذاکرات کریں گے ، مذاکرات کا محور صدر ٹرمپ کا 20 نکاتی امن منصوبہ ہوگا، اسرائیلی وفد مذاکرات کے لیے مصر پہنچ گیا ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیراڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف امریکا کی نمائندگی کریں گے ، بالواسطہ مذاکرات کے لیے حماس کے وفد کی آمد بھی متوقع ہے ۔
اس دوران حماس نے عالمی نگرانی میں غزہ میں ہتھیار ڈالنے کی خبروں کی تردید کردی ہے ۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس نے غیر ملکی میڈیا میں گردش کرنے والی اُن خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تنظیم نے اپنے ہتھیار ڈالنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ۔
ترجمان حماس محمود مداوی کا کہنا ہے کہ یہ خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، مزاحمت جاری رہے گی اور حماس اپنی عوام اور سرزمین کے دفاع کے عزم پر قائم ہے ۔
دشمن پروپیگنڈے کے ذریعے حوصلے پست کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن فلسطینی عوام جانتے ہیں کہ آزادی کی جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔
دوسری جانب اسرائیلی آرمی چیف نے کہا ہے کہ جنگ بندی نہیں بلکہ آپریشنل صورتحال میں تبدیلی آئی ہے ۔
آرمی چیف ایال زامیر نے غزہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے لیے بنائے گئے نیٹزارم کوریڈور کے مغربی مقام کے اندر تعینات اسرائیلی زمینی دستوں کا دورہ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس نے یوکرین کا سب سے بڑا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا، 251 ڈرون مار گرائے

Next Post

سلمان خورشید کو سدبھاؤنا ایوارڈ دیاجائے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post

سلمان خورشید کو سدبھاؤنا ایوارڈ دیاجائے گا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.