جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بڈگام اور نگروٹہ میں ضمنی الیکشن کا اعلان

دونوں اسمبلی حلقوں میں اگلے ماہ کی ۱۱ تاریخ کو ووٹنگ اور ۱۴ کو گنتی ہو گی‘متعلقہ اضلاع میں ضابطہ اخلاق نافذ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-07
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بڈگام اور نگروٹہ میں ضمنی الیکشن کا اعلان

polling election

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

جموں کشمیر کی سبھی سیاسی جماعتوں کاالیکشن کے انعقاد کا خیر مقدم ‘ کہا تاخیر سے ہی سہی لیکن یہ صحیح فیصلہ ہے

سرینگر/۶؍۱کتوبر
الیکشن کمیشن آف انڈیا(ای سی آئی) نے پیر کے روز بڈگام اور نگروٹہ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا۔ یہ اعلان بہار اسمبلی انتخابات۲۰۲۵کے ساتھ ساتھ ملک کی دیگر ریاستوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے شیڈول کے ساتھ کیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جموں کشمیر کی دونوں نشستوں پر ووٹنگ۱۱نومبر کو ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی ۱۴نومبر کو کی جائے گی۔
بڈگام نشست اُس وقت خالی ہوئی جب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گزشتہ برس اسمبلی انتخابات میں بڈگام اور گاندربل دونوں نشستوں سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد بڈگام نشست چھوڑ دی اور صرف گاندربل نشست اپنے پاس رکھی۔
نگروٹہ نشست گزشتہ برس۳۱؍اکتوبر کو اُس وقت خالی ہوئی جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر دیویندر سنگھ رانا انتخابات کے نتائج آنے کے چند ہی ہفتوں بعد انتقال کر گئے ۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بڈگام اور نگروٹہ کے ضمنی انتخابات بہار اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں میں چند نشستوں پر ضمنی انتخابات کے ہمراہ منعقد ہوں گے ۔
ای سی آئی نے اس سلسلے میں جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق فوری طور پر ان تمام اضلاع میں نافذ العمل ہوگا جن میں وہ اسمبلی حلقہ یا اس کا کوئی حصہ شامل ہے جہاں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
اس دوران جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں بشمول حکمراں نیشنل کانفرنس (این سی) اور اپوزیشن بی جے پی نے پیر کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے بڈگام اور نگروٹہ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔
بڈگام اور نگروٹہ دونوں اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات۱۱ نومبر کو ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی ۱۴ نومبر کو کی جائے گی۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان تنویر صادق نے کہا کہ اگرچہ تاخیر سے سہی، لیکن یونین ٹیریٹری کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے۔
صادق نے کہا ’’ہم اس وقت سے ہی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے مطالبے کر رہے تھے جب (وزیر اعلیٰ) عمر عبداللہ نے بڈگام نشست خالی کی تھی۔ بالآخر بڈگام حلقے کے عوام کو اسمبلی میں اپنا نمائندہ مل جائے گا۔‘‘
این سی ترجمان نے کہا کہ پارٹی کی پارلیمانی بورڈ ہی امیدواروں کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔انہوں نے مزید کہا ’’فی الحال ہم دونوں نشستوں پر مقابلہ کر رہے ہیں۔‘‘
اپوزیشن بی جے پی اور پی ڈی پی نے بھی بڈگام اور نگروٹہ نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا خیر مقدم کیا۔
بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا، ’’ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ یہ جمہوری عمل کا حصہ ہے۔‘‘
جب ان سے ان نشستوں پر ضمنی انتخابات میں ایک سال کی تاخیر کے بارے میں پوچھا گیا تو ٹھاکر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے اور سیاسی جماعتیں اس پر اپنا فیصلہ نہیں تھوپ سکتیں۔
ٹھاکر نے مزید کہا ’’صرف الیکشن کمیشن ہی جانتا ہے کہ انتخابات میں تاخیر کیوں ہوئی۔ بطور سیاسی جماعتیں ہم اس کے فیصلوں پر عمل کرتے ہیں۔‘‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا پارٹی دونوں نشستوں پر امیدوار اتارے گی تو ٹھاکر نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما ستی شرما اور اشوک کول کو دہلی طلب کیا گیا ہے۔ ’’بی جے پی ہمیشہ انتخابات کے لیے تیار رہتی ہے۔ میرا خیال ہے ایک دو دن میں ہمارے امیدواروں کے نام واضح ہو جائیں گے۔‘‘
پی ڈی پی کے ترجمان محیت بھان نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے بڈگام کو ترقی کے لحاظ سے نقصان اٹھانا پڑا۔
بھان نے کہا، ’’دیر آید درست آید… عوام کا یہ حق ہے کہ ان کا ایک منتخب نمائندہ ہو جو ان کے ترقی جیسے مسائل پر بات کرے۔‘‘انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ آیا پارٹی دونوں نشستوں پر انتخاب لڑے گی یا نہیں۔
پی ڈی پی ترجمان نے مزید کہا ’’ہم نے پچھلے انتخابات میں بڈگام میں اچھا مظاہرہ کیا تھا اور ہم وہاں سے انتخاب لڑیں گے۔ جہاں تک نگروٹہ نشست کا تعلق ہے، اس بارے میں جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ایجنسیز/ ویب ڈیسک ‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لداخ پْرامن ‘اسکول، دفاتر اور بازار کھل چکے ہیں: ایل جی دفتر کا بیان

Next Post

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی اور نیوکیسل یونائیٹڈ کا کامیاب دن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی اور نیوکیسل یونائیٹڈ کا کامیاب دن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.