جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

دو ریاستی حل دائمی امن کا واحد راستہ ہے : یورپی کمیشن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-01
in عالمی خبریں
A A
دو ریاستی حل دائمی امن کا واحد راستہ ہے : یورپی کمیشن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

بروسیلز، 30 ستمبر (یو این آئی) یورپی کمیشن کی صدر اورسولا فان ڈیئرلائن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس امن منصوبے کا خیرمقدم کیا جس کا مقصد غزہ کی پٹی میں تقریباً دو سال سے جاری جنگ کو ختم کرنا ہے ۔
اورسولا فان ڈیئرلائن نے آج منگل کو "ایکس” پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ "دو ریاستی حل اسرائیل اور فلسطینیوں کے لیے منصفانہ اور دائمی امن حاصل کرنے کا واحد عملی راستہ ہے "۔ انھوں نے زور دیا کہ وہ "تمام فریقوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتی ہیں”۔ اورسولا کے مطابق یورپی یونین اس حوالے سے اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہے ۔
یورپی کمیشن کی صدر نے کہا کہ "فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے اور غزہ کے باشندوں کے لیے فوری انسانی امداد فراہم کی جائے اور تمام یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے "۔
گزشتہ روز امریکی صدر نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ نیتن یاہو نے غزہ میں لڑائی روکنے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ان کے تجویز کردہ امن منصوبے کو منظور کرلیا ہے ۔
اس دوران وائٹ ہاؤس نے اس منصوبے کے 20 نکات شائع کیے ، جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ "غزہ کی پٹی کو غیر مسلح کیا جائے گا اور اسے ایک انتظامی کمیٹی کے زیر انتظام رکھا جائے گا، جس میں فلسطینی ٹیکنوکریٹس اور بین الاقوامی ماہرین شامل ہوں گے … اور حماس کا اس میں کوئی کردار نہیں ہو گا”۔
یہ کمیٹی ایک نئی بین الاقوامی عبوری اتھارٹی "کمیٹی برائے امن” کے تحت کام کرے گی جس کی قیادت اور سربراہی ٹرمپ کریں گے ۔ دیگر ارکان اور عالمی رہنماؤں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جن میں برطانیہ کے سابق وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر بھی شامل ہیں۔ جب تک فلسطینی اتھارٹی اپنا اصلاحی پروگرام مکمل نہیں کرتی، مذکورہ عبوری اتھارٹی غزہ کی تعمیر نو کے لیے فنڈنگ کو منظم کرے گی۔ یہ اتھارٹی محفوظ اور مؤثر طریقے سے غزہ پر دوبارہ کنٹرول قائم کرنے کے قابل ہو گی۔
کئی عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ ساتھ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے بھی ٹرمپ کے منصوبے کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس منصوبے کا جائزہ لے گی اور اس کا جواب دے گی، تاکہ فلسطینی عوام کے مفاد کو یقینی بنایا جا سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہم امریکی صدر کی غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں:عباس

Next Post

پٹنہ میں کالازار مخالف مہم تیز، 24.20 کوئنٹل دوا کا چھڑکاؤ ہوا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post

پٹنہ میں کالازار مخالف مہم تیز، 24.20 کوئنٹل دوا کا چھڑکاؤ ہوا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.