جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے سالانہ 10 کھرب ڈالر کے مالی خلا کی نشاندہی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-30
in عالمی خبریں
A A
اقوام متحدہ کی قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے سالانہ 10 کھرب ڈالر کے مالی خلا کی نشاندہی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

اقوام متحدہ، 29 ستمبر (یو این آئی) دنیا کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا نصف سے زیادہ جو 2023 میں 58 کھرب ڈالر کے لگ بھگ تھا، قدرت پر براہِ راست یا بالواسطہ انحصار کرتا ہے ، لیکن اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تحفظِ ماحول کے لیے مالی خلا سالانہ 3 سے 10 کھرب ڈالر تک ہے ۔
ڈان نیوزمیں شائع رپورٹ کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحفظ پر صرف 200 ارب ڈالر سالانہ خرچ کیے جا رہے ہیں، جو عالمی جی ڈی پی کا ایک فیصد سے بھی کم ہے ۔
اقوام متحدہ کے محکمہ برائے اقتصادی و سماجی امور (یو این-ڈیسا) کی جانب سے جاری تیسری عالمی رپورٹ موسمیات اور پائیدار ترقی کے اہداف کی ہم آہنگی، فوائد کا تخمینہ’ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہم آہنگ اقدامات ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہیں۔
رپورٹ کہتی ہے کہ چونکہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) اور موسمیاتی اقدامات کے لیے سالانہ مالی خلا کھربوں ڈالر میں ہے ، اس لیے ‘ہم آہنگ عمل کوئی اختیار نہیں بلکہ سب سے موثر اور نتیجہ خیز راستہ ہے ۔
نتائج کے مطابق موسمیاتی اور پائیدار ترقی پر مشترکہ طور پر عمل کرنے سے تقریباً 40 فیصد زیادہ کارکردگی حاصل کی جا سکتی ہے ، جس سے وسائل میں بچت اور فوائد میں اضافہ ہوگا۔
ماہرین کے آزاد گروپ برائے موسمیات اور ایس ڈی جیز کی تیار کردہ رپورٹ کہتی ہے کہ پانی، خوراک، صحت اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ایس ڈی جیز کے حصول کے لیے کم از کم 4 کھرب ڈالر سالانہ اضافی سرمایہ کاری درکار ہوگی۔
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ہر سال کم از کم 500 ارب ڈالر مزید درکار ہوں گے ، رپورٹ میں یہ بھی انتباہ دیا گیا ہے کہ اگر حیاتیاتی تنوع کے نقصان سے نمٹنے میں تاخیر کی گئی تو اس پر ہونے والا خرچ دہائی بھر میں دوگنا ہو سکتا ہے ۔
رپورٹ کہتی ہے کہ ‘1.5 درجہ سینٹی گریڈ اور 2 درجہ سینٹی گریڈ عالمی حدت کے درمیان موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کی لاگت دگنی ہو سکتی ہے اور 2 اور 3 درجہ سینٹی گریڈ کے درمیان یہ ایک بار پھر دگنی ہو جائے گی، جس سے کئی شعبے شدید متاثر ہوں گے ‘، تجزیہ دونوں ایجنڈوں کے گہرے تعلق کو اجاگر کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ ایس ڈی جیز کے 80 فیصد سے زیادہ اہداف براہِ راست موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے جڑے ہوئے ہیں۔
تخمینے ظاہر کرتے ہیں کہ موسمیات اور انسانی ترقی پر بیک وقت عمل کرنے سے حکومت کے اخراجات میں 37 فیصد تک زیادہ کارکردگی حاصل کی جا سکتی ہے ، بہ نسبت اس کے کہ انہیں الگ الگ انجام دیا جائے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مشی گن میں چرچ پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک، امریکی صدر کی مذمت

Next Post

سینیگال میں رفٹ ویلی بخار کے سبب سات افراد کی موت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
سینیگال میں رفٹ ویلی بخار کے سبب سات افراد کی موت

سینیگال میں رفٹ ویلی بخار کے سبب سات افراد کی موت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.