بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی آبی ذخائر کے کناروں پر قبضوں کیخلاف کارروائی کی اپیل

’ ہمیں دیہی جموں و کشمیر کی خوشحالی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے درپیش چیلنجز پر قابو پانا ہوگا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-30
in اہم ترین
A A
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں/۲۹ ستمبر
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے جسے لوگوں کو سمجھنا چاہیے۔
سنہا نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں آبی ذخائر کے کناروں پر قبضوں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی اور عوام و انتظامیہ پر زور دیا کہ اس کیلئے ایک مشترکہ تحریک چلائی جائے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ’سیوا پرو‘ سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کے دوران حالیہ دنوں جموں میں آنے والے سیلاب کو ایک بڑی تباہی قرار دیا، جس جیسی صورتحال اس خطے میں پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ اس آفت میں نقصان بھی بے حد ہوا ہے، چار ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے۳۲۳۷ کلومیٹر طویل سڑکیں متاثر ہوئیں اور ۷۰سے زیادہ بڑے پلوں کو نقصان پہنچا یا وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
سنہا نے کہا، ’’ہم حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آبی ذخائر کے کناروں پر ہونے والے قبضوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں قدرتی وسائل پر ہونے والے قبضوں کی اطلاع حکام کو دیں۔ آئیں ہم سب مل کر ایک مضبوط اور زیادہ محفوظ مستقبل تعمیر کریں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے خطاب میںجموں کشمیر کے دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان موجود فاصلے کو ختم کرنے اور خوشحالی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے جموں و کشمیر کے تئیں حقیقی عزم کا ثبوت گزشتہ پانچ سے چھ سالوں کے دوران کارکردگی میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
سنہا نے صفائی مہمات کی اہمیت اجاگر کی اور کہا کہ یہ عوامی صحت اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے اور دیہاتوں میں خوشحال اور صحت مند کمیونٹی کے قیام کے لیے ضروری ہیں۔
ایل جی نے کہا ’’تعلیم، سماجی بہبود، دیہی ترقی، شہری ترقی، صحت کے شعبوں میں اقدامات ایک منصفانہ اور جامع معاشرے کی تعمیر کیلئے لازمی ہیں۔ ہمیں دیہی جموں و کشمیر کی خوشحالی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے درپیش چیلنجز پر قابو پانا ہوگا‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے دیہی جموں و کشمیر کیلئے ماحولیاتی تحفظ اور شعور اجاگر کرنے کی خصوصی مہم چلانے کی ہدایت دی۔
سنہا نے کہا، ’’سوا پرَو کو علیحدہ طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے بلکہ اسے زندگی کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔ ہمیں ایک متحد قومی شناخت قائم کرنے کی کوشش کرنی ہوگی تاکہ سب کی فلاح اور خوشحالی یقینی ہو۔‘‘
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے گوبار دھن بایوگیس پلانٹس اور فیکل سلیج ٹریٹمنٹ پلانٹس کے سنگ بنیاد رکھے، جو سب مائی بی کے تحت مختلف مقامات پر قائم کیے جائیں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے صفائی معاونین سے ملاقات کی اور سواچھا گراہیز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے۲۰۲۵ کی امرناتھ یاترا پر ایک ڈاکیومنٹری بھی جاری کی، جس میں بہترین صفائی کے طریقہ کار کو اجاگر کیا گیا۔ڈی پی آئی آر

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاستی درجے کی بحالی جموں کشمیر لے لوگوں کو بنیادی حق ہے :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

Next Post

وزیر اعلیٰ کا گاندربل میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
’سیلاب متاثرین اور زمین سے محروم خاندانوں کو پانچ مرلے زمین فراہم کی جائیگی‘

وزیر اعلیٰ کا گاندربل میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.