بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’سیلاب متاثرین اور زمین سے محروم خاندانوں کو پانچ مرلے زمین فراہم کی جائیگی‘

۳۵۰ پل‘۲۰۰۰ کلومیٹر سڑکیں‘ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین، کھڑی فصلیں اور سرکاری و نجی عمارتیں تباہ ہوئیں: وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-26
in اہم ترین, مقامی خبریں
A A
’سیلاب متاثرین اور زمین سے محروم خاندانوں کو پانچ مرلے زمین فراہم کی جائیگی‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

بلّاوار (کٹھوعہ)/۲۵ ستمبر
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج اعلان کیا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سیلاب متاثرہ خاندانوں کو جو اپنے گھر کھو چکے ہیں اور زمین سے محروم ہو گئے ہیں، ہر ایک خاندان کو پانچ مرلے زمین فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنی رہائش تعمیر کر سکیں۔
یہ اعلان انہوں نے ڈوگین، بلّاوار کے رہائشیوں سے ملاقات کے دوران کیا، جہاں گھروں اور روزگار کو حالیہ سیلاب نے شدید متاثر کیا تھا۔
اس سے قبل انہوں نے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے بھی کیا، جس میں رکن اسمبلی بانی، ڈاکٹر رامیشور سنگھ بھی ان کے ساتھ تھے۔
عمر عبداللہ نے کہا’’سال ۲۰۲۵ نے جموں و کشمیر میں بے پناہ تباہی لائی ہے‘مارچ اور اپریل میں خشک سالی کے بعد اگست و ستمبر میں مسلسل بارشیں، فلش فلڈز اور لینڈ سلائیڈز نے نقصان پہنچایا۔ کٹھوعہ سے کوپوارہ تک نقصان بے مثال ہے‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ زوردار بارشوں کی وجہ سے۳۵۰ سے زائد پل، تقریباً ۲۰۰۰ کلومیٹر سڑکیں، ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین، کھڑی فصلیں اور سرکاری و نجی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر مرکزی حکومت سے ایک جامع ریلیف اور بحالی پیکیج کی توقع کر رہا ہے۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ دور دراز علاقوں کا دورہ کر کے زمین کی صورتحال کا بہتر اندازہ لگانا ضروری تھا۔ وزیر اعلیٰ نے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا، بشمول ہیرانگار اور لاکھن پور، جو جموں و کشمیر کا داخلی راستہ ہیں۔
بعد میں وزیر اعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی اور ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ، راجیش شرما سمیت دیگر سینئر افسران کو متاثرہ علاقوں کے مکمل دوروں اور تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی۔
رکن اسمبلی بانی ڈاکٹر رامیشور سنگھ نے بتایا کہ بانی خطہ بھی لینڈ سلائیڈز سے شدید متاثر ہوا ہے اور موار، نجوتے اور کانتھل ماجرا گاؤں میں تقریباً ۱۰۰ خاندانوں نے اپنی زمین اور جائیداد مکمل طور پر کھو دی ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے لیے پانچ مرلے زمین مختص کرنے کے ساتھ دیگر اہم مسائل اٹھائے، جن میں جلانا پل کی بحالی، ہائی سکول لوہائی کے لیے ٹینڈر میں تاخیر، ہائی سکول سڈروٹا کی اپ گریڈیشن اور متاثرہ خاندانوں کے لیے کے سی سی قرض اور بجلی کے بل میں معافی شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان تمام مطالبات کو سنجیدگی سے دیکھے گی اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک جاری

Next Post

این سی خود طے کرے گی راجیہ سبھا کے لیے امیدوار: عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
پہلگام میں عمر کابینہ کا اجلاس:ـ’دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے‘

این سی خود طے کرے گی راجیہ سبھا کے لیے امیدوار: عمر عبداللہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.