جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’لداخ صورتحال بتاتی ہے کہ جموںکشمیر سٹیٹ ہڈ نہ دینے پر کیا محسوس کرتے ہوں گے‘

ریاستی حیثیت کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا‘ہم نے جمہوری، پرامن اور ذمہ دارانہ انداز میں اسے مانگا ہے:عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-25
in اہم ترین, مقامی خبریں
A A
’سٹیٹ ہڈ کی بحالی کیلئے اگر اسمبلی کو تحلیل کرنا ہو گا تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر/۲۴ ستمبر
وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے بدھ کو کہا کہ لیہ شہر میں پیدا ہونے والی صورتحال یہ ظاہر کرتی ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ ریاستی حیثیت کی منسوخی پر کیسا محسوس کرتے ہیں، حالانکہ لداخ کو ریاستی حیثیت کا وعدہ بھی نہیں کیا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ کا یہ بیان تب سامنے آیا جب لداخ میں ریاستی حیثیت کے لیے تحریک پرتشدد، آگ زنی اور سڑکوں پر جھڑپوں کی شکل اختیار کر گئی، جس میں چار افراد ہلاک اور کم از کم۴۵زخمی ہوئے، جن میں ۲۲پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
عبد اللہ نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا’’لداخ کو ریاستی حیثیت کا وعدہ بھی نہیں کیا گیا تھا۔انہوں نے ۲۰۱۹ میں یو ٹی کی حیثیت پر خوشی منائی اور وہ دھوکہ شدہ اور غصے میں ہیں‘‘۔
عمرعبداللہ نے مزید کہا’’اب تصور کریں کہ ہم جموں و کشمیر میں کس قدر دھوکہ شدہ اور مایوس ہیں، جب ریاستی حیثیت کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا، حالانکہ ہم نے جمہوری، پرامن اور ذمہ دارانہ انداز میں اسے مانگا ہے‘‘۔
اس سے پہلے وزیر اعلیٰ نے ریاستی درجے کی تاخیر میں بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی بدقسمتی ہے کہ وہ جیت نہیں پائی لیکن اس کی سزا جموں وکشمیر کے لوگوں کو نہیں دی جاسکتی ہے ۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے بی جے پی کو حکومت نہیں دی لہذا ان کو ریاستی درجہ واپس نہیں دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا’’یہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے ایسا کہیں نہیں کہا گیا تھا کہ بی جے پی کی حکومت آئے گی تب ریاستی درجہ حال ہوگا‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
عمرعبداللہ نے کہا’’جموںکشمیر کو سب سے بڑا چیلنج ریاستی درجے کی بحالی کا ہے ، اس کا وعدہ بھی کیا گیا تھا اور عدالت عظمیٰ کی ہدایت کے مطابق حد بندی بھی ہوئی، الیکشن بھی ہوئے لیکن ریاستی درجہ بحال نہیں ہو رہا ہے‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’بی جے پی کی بدقسمتی ہے کہ وہ جیت نہیں پائی لیکن اس کی سزا جموں وکشمیر کے لوگوں کو نہیں دی جاسکتی ہے ‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے بی جے پی کو حکومت نہیں دی لہذا ان کو ریاستی درجہ واپس نہیں دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا’’یہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے ایسا کہیں نہیں کہا گیا کہ بی جے پی کی حکومت آئے گی تب ریاستی درجہ بحال ہوگا‘‘۔
شعبہ سیاحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا’’ہماری لگاتار کوشش رہی کی شعبہ سیاحت واپس پٹری پر آجائے امید تھی کہ اب ملک کے مختلف حصوں سے سیاح آئیں گے سیاح آتے ہیں لیکن جس تعداد میں ہم ان کے آنے کی امید کرتے تھے اس تعداد میں نہیں آ رہے ہیں‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا تاہم اس شعبے کو بحال کرنے کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔
’آئی لو محمد‘ کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’یہ تین الفاظ لکھنے میں کس کو اعتراض ہوسکتا ہے ، اس میں گرفتاری کی وجہ کیا ہوسکتی ہے میری عدالت سے گذارش ہے کہ وہ اس چیز کو درست کریں اگر اس کو مذہب کے ساتھ بھی جوڑا جائے تب بھی یہ غیر قانونی نہیں ہے ‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’ہمارے سکھ بھائی اپنے گرو کا نام لکھتے ہیں ہندو بھائی بھگوان کا نام لکھتے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پہلگام حملہ :دہشت گردوں کی معاونت کرنے والا شخص گرفتار

Next Post

لیہہ میں ہنگاموں اور ہلاکتوں کے بعد کرفیو نافذ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
لیہہ میں ہنگاموں اور ہلاکتوں کے بعد کرفیو نافذ

لیہہ میں ہنگاموں اور ہلاکتوں کے بعد کرفیو نافذ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.