جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نئی دہلی میں ورلڈ فوڈ انڈیا 2025 کا آغاز، وزیر اعظم کریں گے افتتاح

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-24
in اہم ترین, قومی خبریں
A A
وہ دن دور نہیں جب ہندوستان 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بن جائے گا: وزیر اعظم مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

نئی دہلی، 23 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کے روز قومی دارالحکومت کے بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والے ورلڈ فوڈ انڈیا 2025 کا افتتاح کریں گے ۔
ورلڈ فوڈ انڈیا کے اس چوتھے ایڈیشن کا انعقاد فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت کی جانب سے 25 سے 28 ستمبر تک کیا جا رہا ہے ۔ اس میں 21 سے زیادہ ممالک، 21 ہندوستانی ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے ، 10 مرکزی وزارتیں اور پانچ متعلقہ سرکاری ادارے حصہ لیں گے ۔
فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعظم 25 ستمبر کو شام چھ بجے اس کا افتتاح کریں گے ۔ افتتاحی اجلاس میں روس کے نائب وزیر اعظم دیمتری پاتروشیو، سڑک اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے مرکزی وزیر مملکت رونیت سنگھ بٹو بھی شریک ہوں گے ۔
اس ایڈیشن کے لیے نیوزی لینڈ اور سعودی عرب شراکت دار ملک ہوں گے ، جبکہ جاپان، روس، متحدہ عرب امارات اور ویتنام مرکزی توجہ والے ممالک کے طور پر شامل ہوں گے ۔ اس میں 1700 سے زائد نمائش کنندگان، 500 سے زائد بین الاقوامی خریدار اور 100 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے ۔ چار روزہ ایونٹ میں 45 سے زائد علمی سیشنز ہوں گے جن میں موضوعاتی مباحثے ، ریاستوں اور ممالک پر مبنی خصوصی کانفرنسیں شامل ہوں گی۔ اس دوران گلوبل ایگری فوڈ سیکٹر میں سرکردہ کمپنیوں کے اعلیٰ افسران سی ایکس او گول میز مذاکرات میں شرکت کریں گے ۔
اسی دوران تیسرا گلوبل فوڈ ریگولیٹر سمٹ بھی منعقد کیا جائے گا، جس کا مقصد عالمی غذائی سلامتی کے معیارات میں ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ۔ ساتھ ہی 24واں انڈیا انٹرنیشنل سی فوڈ شو (ایس ای اے آئی) بھی منعقد ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رام لیلا نئی نسل کو اپنے انمول ورثے سے جوڑتی ہے : وجیندر گپتا

Next Post

ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم: شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
اُس پاردہشت گردی کے ماسٹر مائنڈز کونتائج کا واضح پیغام بھیجا:شاہ

ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم: شاہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.