جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سینٹ لوسیا کِنگز کو ہرا کر ٹرِنباگو نائٹ رائیڈرز سی پی ایل کے فائنل میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-21
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

گیانا، 20 ستمبر (یواین آئی) ایلیکس ہیلز (ناٹ آؤٹ 58)، کپتان نکولس پورن (50) کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد عثمان طارق (چار وکٹ) اور سنیل نرائن (تین وکٹ) کی زبردست کارکردگی کی بدولت ٹرِنباگو نائٹ رائیڈرز نے کوالیفائر 2 میں دفاعی چیمپئن سینٹ لوشیا کِنگز کو 56 رنز سے شکست دے کر سی پی ایل 2025 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
ایلیمینیٹر میں 143 رنز کی ناٹ آوٹ شراکت داری کرنے والے ایلیکس ہیلز اور نکولس پورن کی بیٹنگ جوڑی نے ایک بار پھر شاندار نصف سنچریاں بنائیں اور چار بار کی سی پی ایل چیمپئن ٹرِنباگو ٹیم کو 20 اوور میں چار وکٹ پر 194 رنز کے بڑے اسکور تک پہنچایا۔ اس کے بعد عثمان طارق کے چار اور سنیل نرائن کے تین وکٹوں کی شاندار گیندبازی نے سینٹ لوشیا کِنگز کو مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر صرف 138 رنز تک محدود کر دیا اور وہ 56 رنز سے میچ ہار گئے۔ سینٹ لوشیا کی جانب سے ٹِم سیفرٹ نے سب سے زیادہ 57 رنز بنائے جبکہ ٹِم ڈیوڈ نے 28، جانسن چارلس نے 17، راسٹن چیز نے 16 اور ایرن جونز نے 12 رنز بنائے۔ ٹرِنباگو کے لیے عثمان طارق نے چار اور سنیل نرائن نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیرون پولارڈ نے ایک وکٹ لیا۔
فائنل میں ٹرِنباگو نائٹ رائیڈرز کا مقابلہ گیانا ایمیزون واریئرز سے ہوگا۔
بلے بازی کرتے ہوئے ٹرِنباگو کے لیے ایک بار پھر کولن منرو صرف چھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جس کے بعد دوسرے اوور میں ہیلز اور پورن کی جوڑی کریز پر آئی۔ پورن نے ابتدا میں جارحانہ انداز اپنایا کیونکہ ہیلز کو گیند کو ٹائم کرنے میں دشواری ہو رہی تھی۔ پانچویں اوور میں انہوں نے اے جوزف کی گیند پر لانگ آن پر چھکا لگا کر تیزی سے رنز بنانا شروع کیا اور پھر ایک ہی اوور میں 17 رنز جمع کئے جس میں 10 ایکسٹرا رنز بھی شامل تھے۔ اس کے بعد پاور پلے کے آخری اوور میں ایک چھکا اور تین چوکے لگا کر دونوں کے درمیان 50 رنز کی شراکت مکمل ہوئی جب ہیلز اب بھی صرف چھ رنز پر تھے۔ دونوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 73 رنز کی شراکت ہوئی۔ دسویں اوور میں راسٹن چیز نے نکولس پورن کو آؤٹ کر کے اس پارٹنرشپ کو توڑا۔ پورن نے 32 گیندوں میں پانچ چوکے اور چار چھکے لگاتے ہوئے 50 رنز بنائے۔ تیسرے وکٹ کے طور پر کیرون پولارڈ 26 گیندوں پر 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اینڈرے رسل نے 12 گیندوں میں 28 رنز جوڑے۔ ٹرِنباگو نے چار وکٹ پر 194 رنز کا مضبوط اسکور بنایا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان کو پاکستان کے ‘جوابی حملے’ سے محتاط رہنا ہوگا

Next Post

اولمپین گرجیت کور نے سُرجیت ہاکی اکیڈمی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post

اولمپین گرجیت کور نے سُرجیت ہاکی اکیڈمی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.