جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

قازقستان نے جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی عائد کردی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-18
in عالمی خبریں
A A
قازقستان نے جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی عائد کردی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

آستانہ، 17 ستمبر (یو این آئی) وسطی ایشیائی ملک قازقستان نے جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے گزشتہ روز 16 جولائی کو ایک نئے قانون پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت کسی خاتون کو دلہن بنانے کے لیے اس کا مسلسل پیچھا کرنا یا ہراساں کرنا، اسے اغوا کرنا اور جبری شادی کو فوجداری جرم قرار دیا گیا ہے ۔
یہ قانون منگل کو نافذ ہو گیا ہے جس کے بعد ملک میں جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی عائد ہو گئی ہے ۔ یہ قانون جبری شادیاں روکنے اور کمزور طبقوں، خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کے تحفظ کے لیے نافذ کیا گیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قازقستان میں اب کسی کو زبردستی شادی پر مجبور کرنے پر 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے ، دلہنوں کے اغوا پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔
یہ قانون قازقستان کے فوجداری قوانین کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے ترمیمی اقدامات کا حصہ ہے ۔ قازقستان میں جبری شادی کے مقصد سے اغوا ہونے والی خواتین کی تعداد کے بارے میں کوئی سرکاری اعداد و شمار موجود نہیں ہیں، اس رواج کو اکثر ثقافتی روایت کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔
واضح رہے کہ قازقستان نے پہلی مرتبہ جبری شادی کو فوجداری جرم قرار دیا ہے ، اور یہ اقدام ملک کے فوجداری قوانین میں کی گئی بڑی ترامیم کے بعد سامنے آیا ہے ۔ اس جرم کی سزائیں 14,500 امریکی ڈالر تک جرمانہ اور اصلاحی مشقت سے لے کر، سنگین نتائج کی صورت میں 10 سال تک قید پر مشتمل ہیں۔
وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ فوجداری قانون میں یہ تبدیلیاں شہریوں کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیبیا میں پناہ گزینوں کی کشتی میں خوفناک آتشزدگی، 50 افراد ہلاک

Next Post

ٹائیفون میزائل سسٹم کو علاقے سے ہٹایا جائے :چین

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
ٹائیفون میزائل سسٹم کو علاقے سے ہٹایا جائے :چین

ٹائیفون میزائل سسٹم کو علاقے سے ہٹایا جائے :چین

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.