جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیویارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-18
in عالمی خبریں
A A
نیویارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

واشنگٹن، 17 ستمبر (یو این آئی) ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز اور اس کے 4 رپورٹرز کے خلاف پندرہ ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے ۔
ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ نیویارک ٹائمز نے ان کی شہرت، انتخابی مہم اور کاروباری ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے برسوں سے جانب دار اور من گھڑت رپورٹنگ کی۔
ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے مقدمہ مڈل ڈسٹرکٹ آف فلوریڈا کی فیڈرل کورٹ میں دائر کیا ہے ۔ دعوے میں کہا گیا ہے کہ نیو یارک ٹائمز نے جان بوجھ کر ایسے مضامین اور رپورٹس شائع کیں جو برے ارادے پر مبنی تھیں اور ان کا مقصد ٹرمپ کے سیاسی کیریئر کو متاثر کرنا تھا۔ مقدمے میں 3 تحقیقی مضامین اور ایک کتاب کو بنیاد بنایا گیا ہے جو انتخابی مہم کے دوران شائع ہوئیں۔
یہ اقدام کسی بڑے میڈیا ادارے کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی تازہ ترین قانونی کارروائی ہے ۔ امریکی صدر نے اخبار پر الزام لگایا ہے کہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کا ‘آلۂ کار’ ہے اور ان کے خلاف ‘جھوٹا اور ہتک آمیز مواد پھیلانے ‘ میں ملوث ہے ۔
نیویارک ٹائمز نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ مضامین کی اشاعت پر وائٹ ہاؤس نے اسے قانونی کارروائی کی دھمکی دی تھی، جن میں بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کو دیے گئے ایک فحش نوعیت کے ‘سالگرہ نوٹ’ کا ذکر تھا۔ یادگاری کتابچے میں درج اس فحش تصویری خاکے پر ٹرمپ کے دستخط ہیں لیکن صدر نے اس کے مصنف ہونے سے انکار کیا ہے ۔
جولائی میں ٹرمپ نے ایک اور بڑے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل اور اس کے مالک روپرٹ مرڈوک کے خلاف بھی مقدمہ دائر کیا تھا، کیوں کہ اس اخبار نے سب سے پہلے اس نوٹ کی موجودگی کی خبر دی تھی، جس میں ایک فحش خاکہ بھی شامل تھا۔
نیویارک ٹائمز کے خلاف تازہ ترین مقدمہ پیر کی رات فلوریڈا کی ایک ضلعی عدالت میں ٹرمپ کے وکلا نے دائر کیا ہے ، اس مقدمے میں اخبار کے کئی مضامین اور اس کے دو صحافیوں کی لکھی ہوئی ایک کتاب کا حوالہ دیا گیا ہے ، جو 2024 کے انتخابات سے قبل شائع ہوئے تھے ۔
مقدمے میں کہا گیا ہے ”ٹائمز نے دیانت داری، معروضیت اور درستگی جیسے صحافتی اصولوں سے غداری کی ہے ، جن کا وہ کبھی دعویٰ کیا کرتا تھا۔ نیویارک ٹائمز صدر ٹرمپ کے خلاف جھوٹ پھیلانے والا ایک نمایاں اور بے شرم ادارہ بن چکا ہے ۔
نیویارک ٹائمز کے ایک ترجمان نے جواب میں کہا ”یہ مقدمہ بالکل بے بنیاد ہے ۔ اس میں کوئی قانونی جواز موجود نہیں بلکہ یہ آزاد صحافت کو دبانے اور خوف زدہ کرنے کی کوشش ہے ۔ نیویارک ٹائمز کو ایسے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا۔ ہم بلا خوف و رعایت حقائق سامنے لاتے رہیں گے اور صحافیوں کے آئینی حقِ سوالات کا دفاع کریں گے تاکہ وہ امریکی عوام کے مفاد میں سوال پوچھ سکیں۔”
مزید کہا گیا ہے : ”بعد ازاں صدر ٹرمپ کی قیادت میں ٹرمپ آرگنائزیشن نے نہ صرف نیویارک سٹی کی جائیداد میں بلکہ دنیا بھر میں کامیابی، شان و شوکت اور عیش و عشرت کی علامت بنا دیا ہے ۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فلپے کی سنچری، آسٹریلیا کی 532 رن پر اننگ ڈیکلیئر، انڈیا کا محتاط آغاز

Next Post

کینیڈا نے غزہ پر اسرائیلی حملہ ‘خوفناک’ قرار دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post

کینیڈا نے غزہ پر اسرائیلی حملہ 'خوفناک' قرار دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.