لکھنؤ، 17 ستمبر (یو این آئی ) وکٹ کیپر بلے باز جاش فلپ (87 گیندوں) کی سنچری (ناٹ آؤٹ 123)، آل راؤنڈر لیون اسکاٹ (81) کی نصف سنچری اور زیویئر بارٹلیٹ (39 ناٹ آؤٹ) کی اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے پہلے غیر آفیشیل ٹیسٹ کت دوسرے دن 6 وکٹ پر532 رنز پر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی۔ جواب میں کھیل کے اختتام پر انڈیا اے نے ایک وکٹ پر 116 رنز بنا لئے ہیں، جو ابھی بھی آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے اسکور سے 416 رنز پیچھے ہے۔
اسکاٹ نے اپنے کل کے اسکور47 سے آگے کھیلنا شروع کیا اور دن کے دوسرے اوور میں ہرش دوبے کی گیند پر 85 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ دریں اثنا، فلپے نے ابتدائی طور پر کچھ احتیاط کا مظاہرہ کیا اور اپنی اننگز کو سست رفتاری سے آگے بڑھایا۔ اننگز کے 80 اوور مکمل ہونے کے بعد انڈیا اے نے دن کے آٹھویں اوور کے دوران نئی گیند لی اور پرسیدھ کرشنا اور خلیل احمد کے حوالے کر دیا۔ فلپے نے 55 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 93ویں اوور میں 19 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور تین چوکے شامل تھے۔ اگلے اوور میں انہوں نے تنوش کوٹیان کی گیند پر ایک چھکا اور دو چوکوں سمیت 14 رنز جوڑے، جس سے ان کا اسکور 99 تک پہنچا۔ پھر 95 ویں اوور میں انہوں نے دوبے کی گیند کو آف سائیڈ کور پر بھیج کر سنگل لے کر اپنی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے فاسٹ بولر زیویئر بارٹلیٹ کے ساتھ 118 رنز کی شراکت داری کی۔
ہندوستان کی جانب سے دن کی واحد کامیابی گرنور برار نے حاصل کی، جنہوں نے 88 ویں اوور میں فلر ڈلیوری کرنے کی کوشش کی، اور مڈ آف پرا سکاٹ نے شریاس ایئر کو ایک آسان کیچ دے دیا۔ آسٹریلیا اے نے لنچ سے قبل چھ وکٹ پر 513 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔
انڈیا اے نے پھر اپنے اوپنرز ابھیمنیو ایشورن اور نارائن جگدیسن کے ساتھ سست شروعات کی۔ انڈیا اے کی پہلی وکٹ 88 کے اسکور پر ابھیمنیو ایسورن (44) کی صورت میں گری۔ ابھیمنیو کے بعد جگدیشن کو ان کے ریاستی ساتھی سائی سدھرسن نے بھرپور حمایت حاصل ہوئی۔ انہوں نے چائے سے عین قبل اپنی نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے 95 گیندوں پر پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کھیل کے اختتام پر انڈیا اے نے ایک وکٹ پر 116 رنز بنائے تھے جن میں نارائن جگادیشن (50 ناٹ آؤٹ) اور سائی سدرشن (20 ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود تھے۔







