تو ہم سن رہے ہیں… یہ سن رہے ہیں کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرنے پر غور کررہی ہے… اس لئے کررہی ہے کیونکہ بھارت کی کرکٹ ٹیم نے اسے شکست فاش دینے کے بعد ہاتھ ملانے سے انکار کیا… اس ٹیم پر اپنے ڈریسنگ روم کے دروازے بند کر دئے … پہلے ہار اور پھر بے عزتی کی مار … آخر پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بھی انسان ہی ہیں… سو ان سے یہ برداشت نہیں ہو رہا ہے… اتنی بے عزتی برداشت نہیں ہو رہی ہے… اس لئے پاکستانی ٹیم اس مقابلے کا بائیکاٹ کرنے پر غور کررہی ہے…لیکن لکھ لیجئے کہ وہ بائیکاٹ نہیں کرے گی کہ… کہ بات پیسوں کی ہے… ۱۲تا ۱۵ ملین ڈالروں کی ہے… اس لئے وہ بائیکاٹ نہیں کرے گی… وہ عزتی کا یہ گھونٹ وہ خاموشی سے پی لے گی… اور ایک دن دو تک اس صدمے سے باہر آئیگی اور… اور اس طرح برتاؤ کرے گی کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ہے۔ گرچہ ہم چاہتے ہیں… ہماری خواہش ہے کہ … کہ وہ اس مقابلے کا… ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرے … اس لئے نہیں کہ اس کے ساتھ جو ہوا وہ نہیں ہو ناچایئے تھا … نہیں صاحب اس لئے نہیں… بلکہ صرف اس لئے کہ… کہ یہ مزید ذلت سے بچ جائے… کہ… کہ اس ٹیم کی کا کردگی کو دیکھ کر ہمیں شرم آ رہی ہے… ہم شرم سے پانی پانی ہو رہے ہیں ۔ کرکٹ میں اس ملک کا ماضی بڑا شاندار اور تابناک رہا ہے… اس نے بین الاقوامی معیار کے عظیم کھلاڑی دینا کو دئے … لیکن … لیکن آج اس کی ٹیم میں جو کھلاڑی ہیں… وہ بھارت کی سی یا ڈی ٹیم میں بھی جگہ نہیں بنا سکیں گے… انہیں اس کھیل کی کوئی سمجھ ہے اور نہ وہ اسے سمجھداری سے کھیل سکتے ہیں… بھارت کیخلاف تو بالکل بھی نہیں کہ… کہ جب بھی اس ٹیم کا مقابلہ بھارت سے ہوتا ہے ہمیں لگتا ہے کہ ڈر اور خوف کے مارے اس ٹیم کے کھلاڑیوں کی پتلون گیلی ہو جاتی ہے…اس سے پہلے کہ ان کی پتلون ایک بار پھر گیلی ہو جائے… اس سے پہلے کہ بھارت کی ٹیم ان پر ایک بار پھر اپنے دروازے بند کر دے… اس سے پہلے کہ ان کی عزت کا پھر کچرا ہو جائیگا… اس سے پہلے کہ ایک اور شکست سے یہ شرمندگی کا باعث بن جائے… پاکستان کی کرکٹ ٹیم کیلئے اچھا ہے کہ وہ… وہ ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرے…کم از کم اس کی رہی سہی عزت تو بچ جائیگی… لیکن لکھ لیجئے کہ وہ ایسا نہیں کریگی… بالکل بھی نہیں کریگی ۔ ہے نا؟




