اتوار, اگست 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

قیدیوں کا انجام نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے … حماس کا ٹرمپ کے انتباہ پر جواب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-17
in عالمی خبریں
A A
قیدیوں کا انجام نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے … حماس کا ٹرمپ کے انتباہ پر جواب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

روس اور یوکرین کے درمیان رات بھر ڈرون حملوں کا تبادلہ، صنعتی اور بندرگاہی تنصیبات نشانہ

سوڈانی فوج امن کی حقیقی کوششوں کے لیے تیار، تاہم آر ایس ایف کی اقتدار میں واپسی مسترد: البرہان

غزہ، 16 ستمبر (یو این آئی) حماس نے امریکی صدر کے اُس بیان کو اسرائیلی پروپیگنڈے کی حمایت قرار دیا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی تنظیم کو متنبہ کیا تھا کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کو "انسانی ڈھال” کے طور پر استعمال نہ کرے ۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ "غزہ شہر پر قابض فوج کے حملے اور قیدیوں کی صورتِ حال سے متعلق ٹرمپ کے بیان صہیونی پروپیگنڈے کی کھلی حمایت اور دہری پالیسی کی واضح مثال ہیں، جو نسلی تطہیر کے جرم اور تقریباً 65 ہزار معصوم شہریوں کی شہادت پر آنکھیں بند کر لیتی ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔”
بیان میں مزید کہا گیا کہ "امریکی انتظامیہ بخوبی جانتی ہے کہ جنگی مجرم بنیامین نیتن یاہو قیدیوں کے تبادلے کے کسی بھی معاہدے کو ناکام بنانے اور غزہ پر وحشیانہ نسل کشی کی جنگ کو جاری رکھنے پر تُلا ہوا ہے ۔ اس کی تازہ مثال قطر پر مجرمانہ حملہ اور اس مذاکراتی وفد کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے جو ٹرمپ کی حالیہ تجویز پر بات چیت کر رہا تھا۔”
بیان کے مطابق "غزہ میں قابض فوج کے قیدیوں کا مستقبل نیتن یاہو کی حکومت کے ہاتھ میں ہے … اور غزہ شہر کو منظم تباہی اور فاشسٹ نسل کشی کی مہم کا نشانہ بنانا خود اسرائیلی فوجی قیدیوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے "۔
بیان کے اختتام پر حماس نے کہا "غزہ میں قید فوجیوں کی زندگیوں کی مکمل ذمے داری جنگی مجرم نیتن یاہو پر عائد ہوتی ہے ، جبکہ امریکی انتظامیہ بھی اس وحشیانہ نسل کشی کی براہِ راست ذمے دار ہے ۔ اس لیے کہ وہ قابض افواج کے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے حمایت اور گمراہ کن پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے ، جنھیں دنیا تقریبا دو برس سے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے ۔”
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز "ٹروتھ سوشل” پر ایک پوسٹ میں کہا "میں نے ابھی ایک خبر دیکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حماس نے قیدیوں کو زمینی حملے کے خلاف انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے لیے دوسری جگہ منتقل کر دیا ہے ۔”
انھوں نے مزید لکھا "مجھے امید ہے کہ حماس کے رہنما اس بات کو سمجھتے ہیں کہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو انھیں کس انجام کا سامنا ہو گا۔ یہ ایک ایسی انسانی بربریت ہو گی جو شاذ و نادر ہی دیکھی گئی”۔
ٹرمپ نے کہا "ایسا نہ ہونے دیں، ورنہ تمام شرائط ختم سمجھی جائیں گی … تمام قیدیوں کو ابھی رہا کریں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ کے حکم پر امریکی فورسز کا وینزویلا میں فضائی حملہ

Next Post

فضائی حملوں کے بعد غزہ آگ میں جل رہا ہے : اسرائیلی وزیر دفاع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

روس اور یوکرین کے درمیان رات بھر ڈرون حملوں کا تبادلہ، صنعتی اور بندرگاہی تنصیبات نشانہ
عالمی خبریں

روس اور یوکرین کے درمیان رات بھر ڈرون حملوں کا تبادلہ، صنعتی اور بندرگاہی تنصیبات نشانہ

2026-08-16
سوڈانی فوج امن کی حقیقی کوششوں کے لیے تیار، تاہم آر ایس ایف کی اقتدار میں واپسی مسترد: البرہان
عالمی خبریں

سوڈانی فوج امن کی حقیقی کوششوں کے لیے تیار، تاہم آر ایس ایف کی اقتدار میں واپسی مسترد: البرہان

2026-08-16
ایران نے یمن کو غیر مستحکم کرنے کے امریکی الزامات مسترد کر دیے، واشنگٹن پر مغربی ایشیا میں عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام
عالمی خبریں

ایران نے یمن کو غیر مستحکم کرنے کے امریکی الزامات مسترد کر دیے، واشنگٹن پر مغربی ایشیا میں عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام

2026-08-16
ورجینیا یونیورسٹی میں فائرنگ، متعدد زخمی
عالمی خبریں

ورجینیا یونیورسٹی میں فائرنگ، متعدد زخمی

2026-08-16
روسی صدر پوتن کے متنازع جزیرے کے دورے نے جاپان میں غم و غصہ
عالمی خبریں

روسی صدر پوتن کے متنازع جزیرے کے دورے نے جاپان میں غم و غصہ

2026-08-16
ایران جنگ اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ٹرمپ کا دو ٹوک موقف: "میں کبھی معافی نہیں مانگوں گا، فیصلہ درست تھا”
عالمی خبریں

ایران جنگ اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ٹرمپ کا دو ٹوک موقف: "میں کبھی معافی نہیں مانگوں گا، فیصلہ درست تھا”

2026-08-16
عالمی خبریں

ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیں گے: ٹرمپ

2026-08-16
عالمی خبریں

جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان

2026-08-16
Next Post
فضائی حملوں کے بعد غزہ آگ میں جل رہا ہے : اسرائیلی وزیر دفاع

فضائی حملوں کے بعد غزہ آگ میں جل رہا ہے : اسرائیلی وزیر دفاع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.