منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس میں ہندوستان 20 سے زیادہ تمغے جیتے گا: دیویندر جھاجھریا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-17
in کھیل
A A
ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس میں ہندوستان 20 سے زیادہ تمغے جیتے گا: دیویندر جھاجھریا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان اب تک کے سب سے بڑے پیرا اسپورٹس ایونٹ انڈین آئل نئی دہلی 2025 ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ یہ مقابلے 27 ستمبر سے 5 اکتوبر تک جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ اس بار ہندوستان کی جانب سے ریکارڈ 73 رکنی کھلاڑیوں کا دستہ حصہ لے رہا ہے۔ اتنی بڑی ٹیم پہلی بار کسی ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اترے گی، جو اس بات کی علامت ہے کہ ہندوستان پیرا اسپورٹس میں کس تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔
پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا (پی سی آئی) کے صدر اور دو بار کے پیرا اولمپک گولڈ میڈلسٹ دیویندر جھاجھریا نے کہا کہ اس بار ہندوستان کی مہم تاریخی ہوگی۔ ان کا یقین ہے کہ ہندوستانی ٹیم 20 سے زیادہ تمغے جیت کر تاریخ رقم کرے گی۔
مسٹر جھاجھریا نے کہا کہ ہمارے پاس 73 کھلاڑی ہیں، جو اب تک کی سب سے بڑی ہندوستانی ٹیم ہے۔ یہ ہمارے ملک میں پیرا اسپورٹس کی ترقی کو بخوبی ظاہر کرتا ہے۔ پچھلی بار کوبے میں ہندوستان نے 17 تمغے جیتے تھے۔ اس بار ہماری ٹیم اور زیادہ مضبوط ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ ہم 20 سے زائد تمغے جیتیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹیم کا ہر کھلاڑی، چاہے وہ پہلی بار میدان میں اتر رہا ہو یا تجربہ کار ہو، بے شمار چیلنجز سے گزر کر یہاں پہنچا ہے۔ یہ کھلاڑی نئی نسل کی امیدیں اپنے ساتھ لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ان کی کارکردگی ملک بھر کے نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لینے اور بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دے گی۔
چیمپئن شپ کے پیمانے اور ہندوستانی ٹیم کی شمولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کی سرزمین پر اب تک کا سب سے بڑا پیرا اسپورٹس ایونٹ ہوگا۔ اس میں 104 ممالک سے 2,200 سے زائد پیرا ایتھلیٹس اور اسپورٹ اسٹاف شریک ہوں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہائی وے کے مرکزی وزیر اور وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا سرینگر جموں قومی شاہراہ کی صورتحال کا مشترکہ جائزہ گڈکری کا قومی شاہراہ کی جلد بحالی کاعزم

Next Post

خواتین ون ڈے: بلے بازی رینکنگ میں مندھانا پھر سر فہرست

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر
کھیل

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

2026-08-31
وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا
کھیل

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

2026-08-31
بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز
کھیل

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز

2026-08-31
واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل
کھیل

واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل

2026-08-31
انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال
کھیل

انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال

2026-08-31
کھیل

دیسی کھیلوں کے فروغ پر غور، پروین گرگ کی مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات

2026-08-31
کھیل

میں نہیں چاہتا کہ ساری توجہ مجھ پر ہو، میرے ساتھی ہی اصل ستارے ہیں: ایمیلیانو مارٹینیز

2026-08-31
کھیل

بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی الٹی گنتی شروع، آفیشل ماسکوٹ پیکو اور اینتھم کی نقاب کشائی

2026-08-31
Next Post

خواتین ون ڈے: بلے بازی رینکنگ میں مندھانا پھر سر فہرست

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.