پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

چیک فراڈ میں ملوث شخص کو قید

اور۴۰ لاکھ روپے جرمانے کی سزا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-11
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

سرینگر کے سٹی جج کورٹ کے جج عبدالباری نے ایک شخص کو چیک فراڈ کے معاملے میں مجرم قرار دیتے ہوئے ایک سال کی سادہ قید اور ۴۰ لاکھ روپے سے زائد جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
مجرم کی شناخت حکیم ظفر احمد ولد گل محمد حکیم ساکن گلبرگ کالونی بْژھ سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔ عدالت نے انہیں رتن سنگھ ولد سادھو سنگھ ساکن لال پورہ ترال پلوامہ سے۳۰لاکھ روپے قرض لینے کے بعد جعلی چیک جاری کرنے کا مجرم پایا۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق‘ظفر نے۳۰ لاکھ روپے کا قرض لیا تھا اور اس کے عوض ایک تحریری اقرار نامہ، ہْندی اور رسید وغیرہ رتن سنگھ کے حق میں تیار کی تھی۔ قرض کی ادائیگی کے لیے اس نے تین چیک جاری کیے لیکن تمام چیک فنڈز کی کمی کے باعث باؤنس ہو گئے۔
قانونی نوٹس موصول ہونے کے باوجود ادائیگی نہ کرنے پر رتن سنگھ نے ۲۰۱۹ میں عدالت سے رجوع کیا اور نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ کی دفعہ ۱۳۹ کے تحت شکایت درج کی، جو چیک باؤنس کے معاملات سے متعلق ہے۔
مقدمے کی سماعت کے دوران کئی گواہوں کے بیانات قلمبند اور جرح کی گئی۔
۶۷ صفحات پر مشتمل اپنے تفصیلی فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ شکایت کنندہ نے یہ بات ثابت کی کہ چیک ایک قانونی قرض کی ادائیگی کے لیے جاری کیے گئے تھے اور فنڈز کی کمی کے باعث باؤنس ہوئے۔
جج عبدالباری نے ریمارکس دیے کہ ملزم نہ صرف قرض کی ادائیگی میں ناکام رہا بلکہ واضح دستاویزی شواہد اور قانونی نوٹس کے باوجود ذمہ داری سے بچنے کی کوشش بھی کی۔
عدالت نے ظفر احمد کو ایک سال کی سادہ قید اور ۴۰ لاکھ ۳۵ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، جس میں۳۰لاکھ روپے اصل قرض اور بقایا رقم ۶ فیصد سود کے طور پر شامل ہے، جو چیک کے اجرا کی تاریخ سے فیصلے کی تاریخ تک شمار کیا گیا۔ عدالت نے ہدایت دی کہ یہ جرمانہ ایک ماہ کے اندر شکایت کنندہ کو ادا کیا جائے۔
واضح رہے کہ نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ کی دفعہ۱۳۸ ؍ایک سخت دفعہ ہے جس کا مقصد مالی لین دین میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ اس دفعہ کے تحت سزا میں قید اور جرمانہ دونوں شامل ہو سکتے ہیں، جو چیک فراڈ کے خلاف ایک مؤثر باز ڈیٹررنٹ سمجھا جاتا ہے۔
مبصرین کے مطابق یہ فیصلہ ایک سخت پیغام دیتا ہے کہ مالی فراڈ کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور چیک باؤنس کے معاملات کو قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ ہندوستان کے ساتھ تجارتی مذاکرات کا خواہشمند:ٹرمپ

Next Post

ڈوڈہ: دوسرے روز بھی دفعہ ۱۴۴ کے تحت پابندیاں نافذ رہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

2026-09-03
Next Post
ڈوڈہ: دوسرے روز بھی دفعہ ۱۴۴ کے تحت پابندیاں نافذ رہیں

ڈوڈہ: دوسرے روز بھی دفعہ ۱۴۴ کے تحت پابندیاں نافذ رہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.