منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

قطر پر حملے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم کا تھا میرا نہیں: ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-11
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

واشنگٹن، 10 ستمبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تھا میرا نہیں۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق منگل کو اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کرکے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا تھا۔ تاہم اس حملے کی مشرق وسطیٰ اور اس سے باہر وسیع پیمانے پر مذمت کی گئی کیونکہ یہ ایک ایسا عمل ہے جو پہلے سے کشیدہ خطے میں مزید تناؤ کو بڑھا سکتا ہے ۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکاف کو قطر کو حملے کی پیشگی اطلاع دینے کی ہدایت کی تھی، لیکن حملے کو روکنے کے لیے بہت دیر ہوچکی تھی۔ تاہم قطر نے وائٹ ہاؤس کے ان دعوؤں کی تردید کی اور کہا کہ حملے سے پہلے اطلاع ملنے کی رپورٹس غلط ہیں اور ایک امریکی عہدیدار کا فون اس وقت آیا جب قطری دارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ قطر کے اندر یکطرفہ بمباری، جو ایک خودمختار قوم اور امریکہ کے قریبی اتحادی ہے ، جو ہمارے ساتھ مل کر امن کے لیے مذاکرات میں بہادری سے خطرات مول لے رہا ہے ، نہ تو اسرائیل اور نہ ہی امریکہ کے مقاصد کو آگے بڑھاتا ہے ۔
ٹرمپ نے کہا کہ مارکو روبیو کو قطر کے ساتھ دفاعی تعاون معاہدے کو حتمی شکل دینے کا کہا ہے ، حماس نے کہا کہ دوحہ میں اسرائیلی حملے میں اس کے پانچ ارکان شہید ہوئے ، جس میں سربراہ خلیل الحیا کے بیٹے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ واشنگٹن قطر کو خلیج میں ایک مضبوط اتحادی سمجھتا ہے ۔ قطر اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے درمیان جنگ بندی، حماس کے زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور تنازع کے بعد غزہ کے منصوبے کے لیے مذاکرات میں ثالث رہا ہے ۔
حملے کے بعد ٹرمپ نے نیتن یاہو اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی دونوں سے بات کی۔ انہوں نے قطر کے رہنما کو یقین دلایا کہ "ایسی چیز ان کے علاقے میں دوبارہ نہیں ہوگی،[؟] اور مزید کہا کہ انہیں حملے کے مقام کے بارے میں "بہت برالگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قطری وزیر اعظم کا اسرائیلی بمباری کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

Next Post

دہلی میں کالاجتھیڑی گینگ کی سازش ناکام، نریلا سے اسلحہ کے ساتھ دو ساتھی گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
عالمی خبریں

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

2026-09-08
پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے
عالمی خبریں

پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے

2026-09-08
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

2026-09-08
عالمی خبریں

امریکہ یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں 

2026-09-08
عالمی خبریں

ایران کا امریکہ پر آبنائے ہرمز میں کارگو ٹرانزٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

2026-09-08
عالمی خبریں

تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا "دردناک” جواب دے گا:قالیباف

2026-09-08
عالمی خبریں

جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے تقریباً 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ سیکسنی انہالٹ کا انتخاب جیت لیا

2026-09-08
Next Post

دہلی میں کالاجتھیڑی گینگ کی سازش ناکام، نریلا سے اسلحہ کے ساتھ دو ساتھی گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.