پی وی سندھو ابتدائی راؤنڈ میں ہار کر باہر،لکشیہ سین، ایچ ایس پرنئے اور کرن جارج دوسرے راؤنڈ میںہانگ کانگ، 10 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان کے ٹاپ رینکنگ سنگلز کھلاڑی لکشیہ سین، ایچ ایس پرنئے اور کرن جارج نے مردوں کے سنگلز زمرے میں اپنے اپنے میچ جیت کر ہانگ کانگ اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ لیکن اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو خواتین کے سنگلز زمرے کے ابتدائی راؤنڈ میں ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔
لکشیہ سین نے ایک گھنٹہ 13 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں چائنیز تائپے کے اولمپیئن وانگ زو-وی کو 22-20، 16-21، 21-15 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں داخلہ لیا۔ ایچ ایس پرنئے اور کرن جارج بھی سیدھے گیمز میں جیت کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
سندھو جو خواتین کی سنگلز بیڈمنٹن رینکنگ میں سرفہرست ہیں، نے پہلا گیم جیتا لیکن وہ دنیا کی 27 نمبر کی کھلاڑی ڈنمارک کی لائن کرسٹوفرسن کے خلاف 15-21، 21-16، 21-19 سے ہار گئیں۔ یہ سندھو کی یورپی چمپئن شپ کی سلور میڈلسٹ لائن کرسٹوفرسن کے خلاف چھ میچوں میں پہلی شکست تھی۔ سندھو کو اس سال بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر چھٹی بار پہلے راؤنڈ سے باہر ہونا پڑا ہے۔ مکسڈ ڈبلز کی جوڑی دھرو کپیلا-تنیشا کرسٹو بھی ہار کر باہر ہو گئی۔ انوپما اپادھیائے بھی خواتین کے سنگلز میں جاپان کی چوتھی سیڈ ٹوموکا میازاکی سے شکست سے دوچار ہویئں۔
مردوں کے سنگلز ڈرا میں ایچ ایس پرنئے اور کرن جارج بھی سیدھے گیم میں جیت کے ساتھ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ عالمی نمبر 34 ایچ ایس پرنئے نے چین کے 14 نمبر لو گوانگزو کو شکست دی جبکہ کرن جارج نے سنگاپور کے جیسن تہہ کو شکست دی۔ ایچ ایس پرنائے اگلے راؤنڈ میں ہم وطن لکشیہ سین کا مقابلہ کریں گے۔
آیوش شیٹی، جو اس سال جون میں یو ایس اوپن میں بی ڈبلیو ایف ٹور ٹائٹل جیتنے والے واحد ہندوستانی ہیں، اگلے راؤنڈ میں داخل ہونے کے لیے چائنیز تائپے کے سو لی-یانگ کو 15-21، 21-19، 21-13 کے خلاف ایک گیم سے خسارے کے بعد واپسی کی اور جیت درج کی۔
خواتین کے ڈبلز میں ہندوستان کی واحد کھلاڑی روتاپرنا پانڈا اور سویتاپرنا پانڈا نے مقامی اوئی کی وینیسا پانگ اور سم یاؤ وونگ کو 21-17، 21-9 سے ہرا کر اپنی مہم جاری رکھی۔ دریں اثنا، دھرو کپیلا/تنیشا کرسٹو مکسڈ ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں چائنیز تائپے کی چن چینگ کوان/ہسو ین ہوئی سے 21-16، 21-11 سے ہار کر باہر ہو گئے۔




