ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

این ڈی ایے کی جیت یقینی‘ نائب صدر کے انتخاب کیلئے آج ووٹنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-09
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

نائب صدر کے عہدے کیلئے منگل کو ووٹنگ ہوگی جس میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان حصہ لیں گے ۔
اس الیکشن میں لوک سبھا کے۵۴۲موجودہ ممبران اور راجیہ سبھا کے۲۳۹موجودہ ممبران ہی ووٹ ڈال سکیں گے ۔ اس طرح الیکٹورل کالج میں اس وقت۷۸۱ممبران ہیں اور کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے کم از کم۳۹۱ووٹ درکار ہوں گے ۔
نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں صبح ۱۰بجے سے شام ۵بجے تک ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی شام۶بجے سے شروع ہوگی۔
نائب صدر کے انتخاب کے لیے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) نے مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو نامزد کیا ہے جبکہ انڈیا الائنس نے سپریم کورٹ کے سابق جج بی سدرشن ریڈی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ۔
لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں نمبروں کی بنیاد پر نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) کو واضح اکثریت حاصل ہے اور اس وجہ سے اس کے امیدوار کی برتری نظر آتی ہے ۔
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے تمام اراکین پارلیمنٹ نائب صدر کے انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج میں ووٹ ڈالتے ہیں۔ لوک سبھا میں ارکان کی کل تعداد۵۴۳ہے لیکن ایک نشست خالی ہونے کی وجہ سے۵۴۲ارکان ہی ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے ۔
راجیہ سبھا میں ارکان کی کل تعداد ۲۴۵ہے جبکہ چھ نشستیں خالی ہیں جس کی وجہ سے۲۳۹؍ارکان ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ اس طرح ووٹ دینے کے اہل ارکان کی کل تعداد ۷۸۱ہے ۔ کسی بھی امیدوار کو الیکشن جیتنے کے لیے کم از کم ۳۹۱ووٹ درکار ہوں گے ۔
دونوں ایوانوں میں طاقت اور سیاسی مساوات کو دیکھتے ہوئے این ڈی اے کے پاس لوک سبھا میں۲۹۳ اور راجیہ سبھا میں کم از کم۱۳۴ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ اس کی وجہ سے این ڈی اے کے پاس کم از کم۴۲۷ووٹوں کا ٹھوس اعداد و شمار ہے ، جو کہ اکثریت کے لیے درکار۳۹۱ووٹوں کے اعداد و شمار سے بہت زیادہ ہے ۔ اس طرح این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کے جیتنے کا قوی امکان ہے ۔
انڈیا الائنس کے لوک سبھا میں۲۴۹؍اور راجیہ سبھا میں ۱۰۵ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ اس طرح اس اتحاد کے پاس کل۳۵۴ووٹ ہیں جو کہ اکثریت کے لیے درکار۳۹۱ کے اعداد و شمار سے کم ہیں۔
یہاں تک کہ اگر انڈیا اتحاد وائی ایس آر کانگریس اور بیجو جنتا دل جیسی چھوٹی پارٹیوں کو اپنی جانب کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ، تب بھی یہ جیت کے جادوئی نمبر سے دور ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاہراہ کی بندش:کٹرا،سنگلدان سیکشن پر خصوصی ریل سروس شروع

Next Post

سرینگر جموں قومی شاہراہ کی بندش نے ضروری اشیاء عوام کی پہنچ سے دور کر دیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
Next Post
سرینگر جموں قومی شاہراہ کی بندش نے ضروری اشیاء عوام کی پہنچ سے دور کر دیں

سرینگر جموں قومی شاہراہ کی بندش نے ضروری اشیاء عوام کی پہنچ سے دور کر دیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.