بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

نیو ورلڈ آڈر اور…؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-09-04
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی کی بے دلی!

بارش پر مقدمہ

اب صاحب ہم اتنے بھی دانا اور عاقل نہیں ہیں جو ہم ان باتوں کو سمجھ سکیں جو اس وقت کیں جا رہی ہیں… نئے ورلڈ آدر سے متعلق کیں جا رہی ہیں… یہ سب باتیں ہمارے سر کے اُوپر سے جا رہی ہیں اور لاکھ کوششوں کے بعد بھی ہم ان باتوں کو سمجھ نہیں سکے ہیں… بالکل بھی نہیں سمجھ سکے ہیں… ممکن ہے کہ ایک نیا عالمی نظام… نیو ورلڈ آڈر تشکیل ہونے جا رہا ہے… ممکن ہے کہ ایسا ہی ہو اور… اور اس کے کچھ محر کات اور عوامل ہیں جن کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے یا ہو نے جارہا ہے… لیکن ان محرکات اور عوامل کو سمجھنا ہمارے بس کی بات نہیںہے… بالکل بھی نہیں ہے کہ… کہ اگر ہم کچھ سمجھ گئے ہیں تو… تو یہ ایک بات سمجھ گئے ہیں کہ… کہ اگر پہلگام میں دہشت گرد حملہ نہ ہوتا تو… تو بھارت میں اس حملے کا بدلہ لینے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی… اگر بھارت بدلہ نہیں لیتا تو… تو ہند پاک میں جنگ بھی نہیں ہو تی… اگر ہند پاک میں جنگ نہیں ہوتی تو… تو امریکی صدر اس جنگ کو روکنے کا دعویٰ(جھوٹا دعویٰ) بھی نہیں کر تے… اگر ٹرمپ دعویٰ نہیں کرتے تو… تو بھارت ان کے اس دعوے کی تردیدبھی نہیں کرتا … اگر بھارت ان کے اس دعوے کی تردیدنہیں کرتا تو… توٹرمپ ناراض نہیں ہو تے… اگر ٹرمپ ناراض نہیںہوتے تو… تو وہ ۵۰ فیصد ٹیرف بھارت پر عائد نہیں کرتے… اگر وہ اتنا ٹیرف بھارت پر عائد نہیں کرتے تو… تو بھارت کو دوسرا آپشن تلاش نہیں کرتا …اگر بھارت دوسرا آپشن تلاش نہیں کرتا تو… تو وہ چین کے ساتھ یاریاں نہیں بڑھاتا… اگر وہ چین کے ساتھ یاریاں نہیں بڑھاتا توچین بھی اس کا ہاتھ نہیں تھام لیتا… اگر چین اس کا ہاتھ نہیں تھام لیتاتو ٹرمپ کے تن بدن میں لگی آگ مزید بھڑک نہیں اٹھتی… اگر یہ آگ بھڑک نہیں جاتی تو وہ بھارت کو روس یوکرین جنگ کیلئے ’ذمہ دار‘ نہیں قرار دیتا… اگر وہ بھارت کو اس کیلئے ذمہ دار نہیں قرار دیتا تو… تو چین ‘ بھارت اور روس ایک ساتھ ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع نہیں ہوتے… اگر یہ جمع نہیں ہوتے تو… تو نئے ورلڈ آڈر کی باتیں نہیں ہوتیں… بالکل بھی نہیں ہوتیں… اگر … اگر پہلگام نہیں ہوتا… بالکل بھی نہیں ہوتا ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر،جموں قومی شاہراہ کی بندش کے میوہ صنعت منفی اثرات

Next Post

’جی ایس ٹی اصلاحات:جموں کشمیر کی آمدنی ۱۰ تا ۱۲ فیصد کمی ہو سکتی ہے‘

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
Next Post
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ

’جی ایس ٹی اصلاحات:جموں کشمیر کی آمدنی ۱۰ تا ۱۲ فیصد کمی ہو سکتی ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.