منگل, اگست 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مانسون سیشن برسراقتدار پارٹی کے لیے کامیاب رہا لیکن اپوزیشن کے لیے مایوس کن: رجیجو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-22
in قومی خبریں
A A
جوں کشمیر کی حد بندی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت:مرکز

New Delhi: Union Minister of State for Home Affairs Kiren Rijiju speaks in the Lok Sabha during the Monsoon session of Parliament, in New Delhi on Tuesday, July 31, 2018. (LSTV GRAB via PTI) (PTI7_31_2018_000050B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی، 21 اگست (یو این آئی ) پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کو حکومت کے لیے بہت سود مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیشن حکمراں جماعت کے لیے تو کامیاب رہا ہے لیکن اپوزیشن کے لیے مایوس کن رہا۔لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہونے کے بعد مسٹر رجیجو نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اپوزیشن نے اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پورے مانسون اجلاس کے دوران جان بوجھ کر ایوان میں رکاوٹیں ڈالیں لیکن حکومت نے اپنا کام پوراکیا اور فہرست میں شامل تمام بلوں کو منظور کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو بہت زیادہ موقع دینے کی کوشش کی گئی اور حکومت نے ایوان کی کارروائی جاری رکھنے اور تمام بلوں پر بحث کرنے کی مسلسل کوشش کی لیکن اپوزیشن اپنی ضد پر ڈٹی رہی جس کی وجہ سے اسے نقصان اٹھانا پڑا ۔
انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ خلاباز شوبھانشو شکلا جیسے ملک کے اس ہیرو پر بحث کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اپوزیشن نے اس ہیرو کا خیرمقدم تک نہیں کیا، حالانکہ حکومت نے انہیں اپنی سطح پر مبارکباد دی اور مسٹر شکلا سے اظہار تشکر بھی کیا۔ وہ خود وزیر اعظم نریندر مودی سے ملے اور مسٹر مودی نے ان کا استقبال کیا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ اس اجلاس کے دوران آئین ترمیمی بل اور دو دیگر اہم بل لائے گئے لیکن اپوزیشن جماعتوں نے اس کی مخالفت کی۔ انہوں نے اسے حکومت کا انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بل میں یہ شق رکھی گئی ہے کہ جو بھی کرپشن کرے گا وہ جیل جائے گا اور اپنی کرسی بھی کھوئے گا، بے شک وہ وزیراعظم ہو، وزیراعلیٰ یا کوئی بھی وزیر، اگر اس نے کرپشن کی تو اسے سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار اتنا اہم، غیر معمولی اور انقلابی بل لایا گیا ہے ۔ یہ ایک صاف ستھرا بل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی کرپشن کرے گا تو اسے جیل کی سزا دی جائے گی لیکن اپوزیشن جماعتیں اس بل کے حوالے سے پورے ملک کو گمراہ کر رہی ہیں۔مسٹر رجیجو نے کہا اپوزیشن کو حکومت کی مخالفت کرنی چاہئے لیکن اپوزیشن کا مطلب پارلیمنٹ کی املاک کو نقصان پہنچانا نہیں ہے ، اس کا مطلب جمہوریت کو نقصان پہنچانا نہیں ہے ، بلکہ اپوزیشن کو جمہوری طریقے سے کرنا چاہئے ، اپوزیشن کا مطلب الیکشن کمیشن جیسے جمہوری اداروں کو گالی دینا نہیں ہے اور اپوزیشن کے اس رویہ کو دیکھتے ہوئے ، حکومت نے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور بل پاس کرنے کی عوامی ذمہ داری پوری کی ہے ۔

 

 

متعلقہ

مودی ہفتے کو آندھرا پردیش اور کرناٹک کے دورے پر جائیں گے

ریکھا گپتا نے ودیا واہنی یوجنا کا افتتاح کرکے طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں

 

 

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی کی کچرے سے آزادی کی مہم محض ایک دھوکہ ہے : اے اے پی

Next Post

ہندوستان آج بھی خلا سے سارے جہاں سے اچھا دکھتا ہے : شوبھانشو شکلا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
قومی خبریں

مودی ہفتے کو آندھرا پردیش اور کرناٹک کے دورے پر جائیں گے

2026-08-01
دہلی میں پہلی بار نوجوان براہِ راست حکومتی عمل میں شامل ہو رہے ہیں: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ریکھا گپتا نے ودیا واہنی یوجنا کا افتتاح کرکے طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں

2026-08-01
جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی
قومی خبریں

ایئر انڈیا طبی فضائی لاجسٹکس کے لیے ای وی ٹی او ایل طیاروں کے استعمال کا مطالعہ کرے گی

2026-08-01
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

سچ جان چکے نوجوانوں کو ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا : کھرگے – راہل

2026-08-01
آپریشن سندور:’فوج کی مشترکہ صلاحیتوں کا مظاہرہ ‘
قومی خبریں

ڈپارٹمنٹ آف ملٹری میڈیسن’ کا افتتاح کیا

2026-07-30
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

طلبہ کے احتجاج کے معاملہ میں راہل نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، طالب علموں پر نہیں چلائی گئی تھی گولی: بی جے پی

2026-07-30
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے اینیمیشن فلم ‘مہا پربھو جگن ناتھ پر روک لگانے سے کیا انکار

2026-07-30
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی جاری
قومی خبریں

لوک سبھا میں منگل کو بھی وقفہ سوالات خلل کا شکار رہا

2026-07-29
Next Post
ہندوستان آج بھی خلا سے سارے جہاں سے اچھا دکھتا ہے : شوبھانشو شکلا

ہندوستان آج بھی خلا سے سارے جہاں سے اچھا دکھتا ہے : شوبھانشو شکلا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.