منگل, اگست 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بی جے پی کی کچرے سے آزادی کی مہم محض ایک دھوکہ ہے : اے اے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-22
in قومی خبریں
A A
بی جے پی کی کچرے سے آزادی کی مہم محض ایک دھوکہ ہے : اے اے پی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی ہفتے کو آندھرا پردیش اور کرناٹک کے دورے پر جائیں گے

ریکھا گپتا نے ودیا واہنی یوجنا کا افتتاح کرکے طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں

نئی دہلی، 21 اگست (یو این آئی ) عام آدمی پارٹی نے کہا کہ دہلی میں ہر طرف گندگی پھیلی ہوئی ہے اور دہلی کو کچرے سے پاک کرنے کی بی جے پی کی مہم محض ایک فوٹو شوٹ بن کر رہ گئی ہے ۔دہلی میونسپل کارپوریشن میں قائد حزب اختلاف انکش نارنگ نے جمعرات کو کہا کہ بدھ کو کارپوریشن ہیڈکوارٹر میں اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، جس میں کچرے کے مسئلے پر بات ہوئی تو یہ بات سامنے آئی کہ دہلی میں‘دہلی کو کچرا سے آزادی’نامی ایک ماہ طویل مہم چل رہی ہے ، جس کا آغاز وزیر اعلیٰ نے میئر اقبال سنگھ کے ساتھ مل کر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی شروع سے کہہ رہی ہے کہ یہ مہم محض دھوکہ ہے ۔ میئر یا وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا ان مقامات پر جا کر تصویریں بنواتے ہیں، جن کی صفائی ہمارے محنتی صفائی کارکنان پہلے ہی کر چکے ہوتے ہیں ۔
مسٹر نارنگ نے کہا کہ کارپوریشن کمشنر نے بھی اعتراف کیا کہ سینٹرل زون، ساؤتھ زون اور ویسٹ زون میں کچرے کا مسئلہ سنگین صورت حال اختیار کرچکا ہے ۔ میں نے سول لائنز زون کا بھی ذکر کیا، جہاں وزیرآباد کے مجلس پارک اور رام گھاٹ میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ یہاں تک کہ میئر کے گھر کے اطراف کوڑا کرکٹ جمع ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں بی جے پی سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج دہلی میں ان کی چار انجن والی حکومت ہے ۔ مرکزی حکومت، دہلی حکومت، کارپوریشن اور لیفٹیننٹ گورنر سبھی ان کے کنٹرول میں ہیں۔ کارپوریشن ایکٹ میں ترمیم کرکے انہوں نے تمام اختیارات مرکزی حکومت کو دے دیے ، پھر مرکز سے فنڈ حاصل کرنے میں کیا کیا دقت ہو رہی ہے ؟ کمشنرکہہ رہے ہیں کہ اب کارپوریشن کے پاس پیسے نہیں ہیں۔
اے اے پی لیڈر نے کہا کہ جب سے بی جے پی دہلی حکومت اور کارپوریشن میں برسراقتدار آئی ہے ، اس کے دور اقتدار میں ہر ایک سڑک کوڑا کرکٹ میں تبدیل ہو رہی ہے ۔ عام آدمی پارٹی کا یہ پرزور مطالبہ ہے کہ بی جے پی کی کارپوریشن اور دہلی حکومت مرکزی حکومت سے فنڈز لائے ۔ کارپوریشن کو آسانی سے چلائیں اور مستقبل میں یہ بہانہ نہ بنائیں کہ رقم کی کمی کی وجہ سے ایم سی ڈی میں مختلف مقامات پر کچرا جمع ہو رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہند-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پرمودی۔ میکرون کے مابین تبادلہ خیال

Next Post

مانسون سیشن برسراقتدار پارٹی کے لیے کامیاب رہا لیکن اپوزیشن کے لیے مایوس کن: رجیجو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
قومی خبریں

مودی ہفتے کو آندھرا پردیش اور کرناٹک کے دورے پر جائیں گے

2026-08-01
دہلی میں پہلی بار نوجوان براہِ راست حکومتی عمل میں شامل ہو رہے ہیں: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ریکھا گپتا نے ودیا واہنی یوجنا کا افتتاح کرکے طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں

2026-08-01
جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی
قومی خبریں

ایئر انڈیا طبی فضائی لاجسٹکس کے لیے ای وی ٹی او ایل طیاروں کے استعمال کا مطالعہ کرے گی

2026-08-01
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

سچ جان چکے نوجوانوں کو ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا : کھرگے – راہل

2026-08-01
آپریشن سندور:’فوج کی مشترکہ صلاحیتوں کا مظاہرہ ‘
قومی خبریں

ڈپارٹمنٹ آف ملٹری میڈیسن’ کا افتتاح کیا

2026-07-30
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

طلبہ کے احتجاج کے معاملہ میں راہل نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، طالب علموں پر نہیں چلائی گئی تھی گولی: بی جے پی

2026-07-30
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے اینیمیشن فلم ‘مہا پربھو جگن ناتھ پر روک لگانے سے کیا انکار

2026-07-30
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی جاری
قومی خبریں

لوک سبھا میں منگل کو بھی وقفہ سوالات خلل کا شکار رہا

2026-07-29
Next Post
جوں کشمیر کی حد بندی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت:مرکز

مانسون سیشن برسراقتدار پارٹی کے لیے کامیاب رہا لیکن اپوزیشن کے لیے مایوس کن: رجیجو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.